نانی کے ساتھ گزارے ہر وقت پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ کیپشن کے آخر میں ماہرہ نے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کے لیےاپیل بھی کی،


لاہور :اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم 25 نومبر بروز جمعرات کو خالقِ حقیقی سے جاملیں۔
ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی اطلاع گزشتہ شب انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی اور نانی کے ہمراہ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔
ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال جمعرات کی سہ پہر ہوا، ان کے لیے ماہِ نومبر کافی مشکل رہا، کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت۔ ماہرہ نے بتایا کہ ان کی نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا مگر وہ اپنی فیملی کیلئے زندہ رہیں۔
ماہرہ خان نے اپنی مرحوم نانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی سنانے میں ماہر، ساڑھی زیب تن کرنے میں نفیس، بے حد خود مختار، اپنی صحت کا خیال رکھنے والی، دوسروں کی باتیں دھیان لگاکر سننے والی، پیار کرنے والی ماں اور اظہارِ خیال کرنے والی انسان تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری نانی سے جو بھی ملتا تھا وہ خود کو خاص محسوس کرتا تھا، انہیں بھولنے کی بیماری تھی، وہ اکثر نام اور لوگوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی تھیں لیکن ایک چیز جو وہ کبھی نہیں بھولیں وہ اپنی اور نانا کی محبت بھری کہانی تھی، میرے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوگیا تھا لیکن پھر بھی نانی نے انہیں ہمیشہ یاد رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نانی کے ساتھ گزارے ہر وقت پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ کیپشن کے آخر میں ماہرہ نے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کے لیےاپیل بھی کی۔
View this post on Instagram

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل