ایف بی آر نے کراچی ، لاہور اور اسلام آبادسمیت بڑےشہروں میں پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کردیا
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکراچی ،لاہوراوراسلام آباد سمیت بڑےشہروں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک کے بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جار ی کردیا ۔ ایف بی آر نوٹی فکیشن کے متن کے مطابق پراپرٹیز کی قیمتوں میں اوسط 10 سے 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بعض شہروں میں پراپرٹیز کی قیمت میں100 فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا۔
ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیں ، نئی ویلیویشن میں پنجاب کے 13،سندھ کے3 نئے شہر شامل ہیں ۔ خیبرپختونخواکے 2، بلوچستان کا ایک نیا شہر شامل کی اگیا ہے ۔
ایف بی آرکے مطابق جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا 95 فیصد تک پہنچ گئیں، لاہور،ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری کردی گئیں ۔
اسی طرح ڈی آئی خان، سکھر، سیالکوٹ، سکھر، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد ، راولپنڈی، رحیم یار خان، کوئٹہ، پشاور، نارووال، ننکانہ، میرپورخاص کی جائیداد کی قیمتیں بھی جاری کی گئیں ۔
گھوٹکی، مردان، مانسہرہ، منڈی بہاوَالدین، گوجرانوالہ ، لسبیلہ ،گجرات، لاڑکانہ، خوشاب، قصور، گوادر، جہلم،جھنگ، اسلام آباد، حیدرآباد، حافظ آباد، ڈی جی خان، ملتان کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری کر دی گئیں ۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 20 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل






