لاہور: ووٹنگ کاعمل صبح8بجےسےشام5بجےتک جاری رہےگا۔


تفصیلات کے مطابق این اے133میں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کاآغاز کردیا گیا، ووٹنگ کاعمل صبح8بجےسےشام5بجےتک جاری رہےگا، 4لاکھ40ہزارووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے، تمام پولنگ اسٹیشنزپررینجرزاورپولیس کی نگرانی میں سامان پہنچایاگیا۔
حلقےمیں 254پولنگ اسٹیشنزقائم کیےگئےہیں،جن میں سے 199پولنگ اسٹیشنزکوحساس قراردیاگیاہے، الیکشن میں پولیس کیساتھ رینجرزکےدستےبھی تعینات ہیں، این اے ایک سو تینتیس کے ضمنی انتخاب کے لیے حکومتی جماعت کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ، ن لیگ کی شائستہ پرویزملک اورپیپلزپارٹی کےاسلم گل مدمقابل ہیں۔
این اے133ضمنی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، پولیس نےاین اے133ضمنی الیکشن کیلئےسکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، ایس ایس پی آپریشنزکی نگرانی میں6ایس پیز،14ایس ڈی پی اوزفرائض سرانجام دیں گے۔44ایس ایچ اوز،52ڈولفن وپیرواور7کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات ہیں۔
پولیس کے مطابق مجموعی طورپر2ہزارسےزائدافسرواہلکارتعینات ہونگے، ضمنی الیکشن این اے 133 کےلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں، اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، مرد و خواتین کے کےلئے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جبکہ مخلوط 54 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹاؤنشپ میں اسپشل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو پولنگ اسٹیشنز فزیکلی چیک کرنے کی ہدایت کی۔ ووٹرز کو مکمل چیکنگ کے بعد پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت دی جائے، پارکنگ اور پولنگ کیمپوں کو پولنگ اسٹیشنز سے دور بنایا جاۓ،پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاۓ گی۔
سی سی پی او لاہور نے حفاظتی حصار، میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس،بیرئیرز اور خاردارتاروں سمیت دیگر لوجسٹک کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 6 منٹ قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 20 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل







