جی این این سوشل

تفریح

کلاسیکل گلوکارنزاکت علی انتقال کرگئے

لاہور:کلاسیکل گلوکارنزاکت علی معدےکےعارضےمیں مبتلا تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کلاسیکل گلوکارنزاکت علی انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  معروف کلاسیکل گلوکار نزاکت علی انتقال کرگئے ہیں،وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے ۔ نزاکت علی معدےکےعارضےمیں مبتلاتھے۔ نزاکت علی کوشدیدعلالت کےباعث اسپتال داخل کرایاگیا۔

گلوکارنزاکت علی گلوکارامانت علی کےوالد تھے، گلوکارنزاکت علی کی نمازجنازہ آبائی شہرفیصل آبادمیں اداکی جائےگی، گلوکارنزاکت علی استادسلامت علی خان کےبھائی تھے۔اعلی کارکردگی پر علی برادرز کو پرائیڈ آف پرفامنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، نزاکت علی خان کے بیٹے رفاقت علی خان بھی گلوکار ہیں۔

دنیا

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت 7.4 تھی۔ زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ جس شدت کا زلزلہ تھا اس میں کئی گنا زیادہ ہلاکتیں اور تباہی متوقع تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے، کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام  آباد سمیت دیگر افسران معطل

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل کرنے اور انکوائری کا حکم دے دیاہے۔ 

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور ان کے ساتھ متعلقہ تمام افسران کو معطل کر کے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔بیان کے مطابق ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں، وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی، حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا۔ 

بیان کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعہ کی انکوائری کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قومی خزانے کے سینکڑوں ارب روپے قانونی تنازعات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کروں گا۔ اپنے عوام سے کئے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار افسوس

یورپی یونین ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار  افسوس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والوں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

بوریل نے پیر کو کہا کہ "ہم ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے والے اداروں اور روس کو ممکنہ میزائل سپلائی کے خلاف پابندیوں کے نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

 بوریل نے مزید کہا کہ "نظام ایک ہی ہے۔ میزائل بنانے والوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ روس اس کے پراسکیوں اور ایران کی پراسکیوں پر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll