دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ ( نومبر) کا اعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق مردوں میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور خواتین میں ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو نومبر کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا نے والے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے اوپنر عابد علی اور نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹم ساؤتھی کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں 49 اور فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 53 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔
وارنر نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چار اننگز میں 151 کے اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی خاتون کھلاڑی میتھیوز نے ون ڈے کرکٹ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت لیفٹ آرم اسپنرز انعم امین (پاکستان) اور ناہیدہ اختر (بنگلا دیش) کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔
انہوں نے نومبر میں پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 15 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 12 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 17 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 hours ago









