Advertisement
تجارت

وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس  آج ہوگا ۔ کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 14th 2021, 2:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت  کابینہ اجلاس میں ملکی،  سیاسی  و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل این جی اوز کےلئے ویزا پالیسی پیش ہوگی ، وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیشنل این جی اوز کےلئے ویزا پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی ۔

کابینہ اجلاس میں شوگر سیکٹر میں اصلاحات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی جبکہ افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری پیش ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس  میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانوں اور غیرملکی شہریوں کے تیسرے ملک انخلاء کے فیز 2 پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔ 

غیرملکی این جی اوز کےلئے افغانستان میں ریلیف کاموں کےلئے مجوزہ میکنزم بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ میں ،10،50،100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کےلئے وقت بڑھانے کا فیصلہ ہوگا۔ 

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان نئے ائیر روٹ کے معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،  قازقستان کی ائیرلائن ایس سی اے ٹی کے ساتھ معاہدہ کی منظوری  سمیت  پاکستان اور عراق کےدرمیان ائیر سروس معاہدہ میں کوڈ شئیرنگ کی شق شامل کرنے کی منظوری  بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔ 

صنعت و پیدوار سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر رپورٹ پیش ہوگی ، کابینہ  چینی آئل کمپنی چائنہ زینیویا کے 33اعشاریہ 50 فیصد ورکنگ انٹرسٹ اور آپریٹرشپ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی ۔ 

اوگرا کی سالانہ رپورٹس سال 2019-20 کابینہ میں پیش ہوگی ، کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے 24 نومبر کے فیصلوں کی توثیق  ہوگی ۔

کابینہ کمیٹی توانائی کے 2 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے10 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے ۔ 

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 9 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
Advertisement