فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں شبر زیدی کا کہنا تھاکہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم مگر یہ سب غلط ہے۔
سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ میری رائے کے مطابق اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا۔
شبر زیدی کا کہنا تھاکہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔
خیال رہے کہ بعد میں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا جارہا ہے۔
شبر زیدی کے مطابق انہوں نے صرف یہ بتایا تھا کہ موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں۔
ترجمان وازرت خزانہ مزمل اسلم نے شبر زیدی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر فیگرز شیئرز کردیئے ہیں۔
اگر میری یاداشت سہی ہے تو پاکستان دو دفعہ دیوالیہ ہوا۰ پہلی دفعہ PMLN دور میں جب 1998-99 میں فارن کرنسی اکاؤنٹ فریض ہوئے۰ اور دوسری دفعہ 2009 میں PPP نے اسٹاک مارکیٹ فریض کی تھی۰ البتہ 2018 میں PTI کو دیوالیہ معیشت ملی نہ قرض اتارنے اور خسارہ کے پیسے۰ کرونا کے باوجود ریکارڈ زخائر https://t.co/fdCZIgwava
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) December 15, 2021
یاد رہے کہ شبر زیدی وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر رہے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 9 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 12 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 10 hours ago





