اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

وفاقی وزراء نے پریس کانفرس مشترکہ پریس کانفرنس کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری لڑائی جاری رہے گی، متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اور واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے؟ جو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ایک طرف نظر آئیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشنز سے پہلے تمام پارٹیز کو دعوت دی کہ آئیں اوپن بیلٹ کی طرف چلتے ہیں، قومی اسمبلی کی ایک سیٹ پر ہماری خاتون ممبر کامیاب ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کے بیانے پر ایک مہر لگ گئی، وزیراعظم عمران خان کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے، ضمیروں کے سوداگروں نے جمہوریت کے نام پر ضمیروں کی خریداری کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یوسف رضاگیلانی کی جیت کیلئے ہر حربہ استعمال ہوا، الیکشن سے ایک رات پہلے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوئی، سپریم کورٹ نے کہا صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ویڈیو آنے کے بعد الیکشن کمیشن پر زیادہ ذمہ داری آتی تھی کہ وہ صفاف الیکشن کراتے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹوں کی خریدوفروخت ہوئی، سینیٹ الیکشن سےمتعلق ہمارےخدشات درست ثابت ہوئے، سینیٹ الیکشن کےنتائج سےہمارےبیانیےکوتقویت ملی، الیکشن کمیشن شفافیت کی یقین دہانی کرانےمیں ناکام رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کلچر کو تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری صحیح طریقے سے نہیں نبھائی۔
وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ناراضگی ہوتی تو ایک کی بجائے دونوں ووٹ لوگ اپوزیشن کو دیتے، یہ پی ٹی آئی سے ناراضگی کا معاملہ نہیں یہ پیسے کا معاملہ تھا، ہم اس فرار کی سیاست کو دفن کرکے دم لیں گے ، ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں ،یہ یکجا ہوگئے ہیں ، یہ فرار کی سیاست کرتے ہیں ، وقتی طورپر یزیدی قوتوں کو کامیابیاں دکھائی دے سکتی ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہم 3دن سے کہہ رہے تھے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، یہ اتنے باضمیر لوگ ہیں کہ خاتون نشست پر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور دوسری سیٹ پر اپوزیشن کو ووٹ دیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کے الیکشن میں تحریک انصاف نے مجموعی طور پر اپنی سیٹیں لی ہیں، سیاست میں ایک طرف عمران خان،دوسری طرف پیسےکی سیاست کرنیوالے ہیں۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 14 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 13 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 10 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago



