جی این این سوشل

تفریح

ڈرامہ "دل نا امید تو نہیں" کو پیمرا کانوٹس، اداکارہ پھٹ پڑیں

ویب ڈیسک : ڈرامہ " دل نا امید تو نہیں" کو پیمرا کی جانب سے نوٹس موصول ، جس پر اداکارہ یمنا زیدی کا کہناہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ پیمرا نے ڈرامہ کے خلاف نوٹس کیوں جاری کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈرامہ "دل نا امید تو نہیں" کو پیمرا کانوٹس، اداکارہ پھٹ پڑیں
ڈرامہ "دل نا امید تو نہیں" کو پیمرا کانوٹس، اداکارہ پھٹ پڑیں

تفصیلات کے مطابق یمنا نے گذشتہ ہفتے ایک انٹرویو  میں کہا  کہ  "اس ڈرامے میں ہدایتکاروں کی جانب سے  اٹھائے گئے نکات بہت اہم تھے لیکن ناجانے کیوں پیمرا کی جانب سے نوٹس  دیا گیا جس پر میں بہت مایوس تھی۔

 پیمرا نے منگل کےروز  ڈرامہ  ' دل نا امید تو نہیں' بنانے والوں کو ایک نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرامہ میں دکھایا گیا مواد "نامناسب" ہےجبکہ ڈرامہ پروڈکشن کو مواد کی جائزہ لینے اور اتھارٹی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اس میں ترمیم کرنے کے لئے پانچ دن کا وقت دیا گیا تھا۔

اداکارہ یمنا نے کہا  "اگر ہم سرکاری اسکولوں ، اپنی گلیوں اور دیہاتوں میں ہونے والی باتوں کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں تو ، ہمیں صرف ایک بچے کے ساتھ ہونے والی بدفعلی کے بارے میں خبریں سنائی دیں گی۔ پیمرا نے کہا کہ دل نا امید تو نہیں کی دوسری ، تیسری اور چوتھی اقساط  قابل اعتراض مناظر ، گالی گلوچ اور غیر مہذبانہ اشاروں پر مشتمل ہے۔جس کی وجہ سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اداکار عمیر رانا نے بھی پیمرا کے نوٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دل نا امید تو نہیں لوگوں کو انسانی اسمگلنگ کے بارے میں آگاہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

یاد رہےاس ڈرامے میں وہاج علی ، یاسرہ رضوی ، نادیہ افگن اور سمیہ ممتاز مرکزی کردار ادا کر رہے  ہیں۔ اس میں انسانی اسمگلنگ اور بچوں سے بدسلوکی جیسے سماجی امور کے بارے میں بات کی گئی ہے جبکہ ڈرامہ کو آمنہ مفتی نے تحریر کیا ہے۔

پاکستان

حکومت کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا  مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے   عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کے خلاف عبوری حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر وزیر قانون نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں حکمِ امتناع احتراز برتا جانا چاہیے تھا، حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت پانچ رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا اور بہت مناسب ہوتا کہ اگر لارجر بینچ ہی عبوری حکم نامہ جاری کرتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے، آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے ایک اور حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا، امید ہے حتمی فیصلےمیں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب کی  سعودی عرب میں موجودگی کے باعث سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  کی  سعودی عرب میں موجودگی کے  باعث سلیم حیدر کی  تقریب حلف برداری ملتوی

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی  کردی گئی ۔

رہنماپیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کاکہنا ہے کہ نامزدگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو ہونی تھی اب 10مئی کو ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی  سعودی عرب میں موجودگی باعث تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

بانی چیئرمین سے کل ہونے والی ملاقات میں ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں کل بانی چیئرمین سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا۔ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان  نے نہ تو پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll