اسلام آباد:سولہ ہزار برطرف ملازمین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے 16 ہزار برطرف ملازمین کو بحال کردیا۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک سے 7گریڈ تک کے ملازمین کو بحال کر دیا ہے، گریڈ 8سے اوپر والے ملازمین کو ٹیسٹ دینا ہو گا۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184سب سیکشن تین کے اختیار استعمال کرتے ہوئے برطرف ملازمین کو بحال کیا، فیصلے کے تحت نومبر 1996 سے اکتوبر 99 تک بھرتی ملازمین کا اگر ٹیسٹ نہیں لیا گیا تو انہیں ٹیسٹ دینا ہوگا۔
جن ملازمین کی مس کنڈیکٹ پر نوکری ختم ہوئی تھی وہ بحال نہیں ہوں گے، جن ملازمین کو گریڈ ایک سے اوپر ترقی دے کر بحال کیا گیا وہ واپس اپنے گریڈ پر جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے 16 ہزار برطرف ملازمین کو بحال کردیا جبکہ ملازمین کی نظرثانی اپیلیں خارج کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے درخواستیں 4ایک کے تناسب سے خارج کی گئیں۔
فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معزز عدالت نے سرکاری ملازمین کو اسی تاریخ سے بحال کرنے کا کہا ہے جس سے انہیں برخاست کیا گیا تھا۔
سرکاری ملازمین کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ معزز عدالت نے 16 ہزار ملازمین کو بحال کر کے ایک بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے بچا لیا ہے، یہ ان سب لوگوں کی کامیابی ہے جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں صبر اور ہمت سے کام لیا۔
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 17 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 15 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 11 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 15 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 11 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 11 hours ago



