ممبئی میں کئی اور مہنگی پراپرٹیز کے بھی مالک ہیں جن میں سے ایک بیندرا میں ڈوپلکس اپارٹمنٹ بھی شامل ہیں


ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ شروع سے ہی ممبئی کے ’’ گلیکسی اپارٹمنٹس ‘‘ میں رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ انہوں نے ممبئی میں اپنا ایک اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیاہے ۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع’’ شیو استھان ہائٹس ‘‘ میں موجود اپنا فلیٹ 95 ہزار بھارتی روپے ماہانہ کرائے پر دیاہے ، یہ اپارٹمنٹ 14 ویں منزل پر ہے اور اس کا رقبہ 758 مربع فٹ ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ 6 دسمبر کو رجسٹرڈ کیا گیاہے اور اس معاہدے کی مدت 33 مہینے ہے اور کرائے دار نے 2.85 لاکھ روپے یعنی تین ماہ کا کرایہ جمع کروا دیاہے ۔
سلمان خان اس کے علاوہ ممبئی میں کئی اور مہنگی پراپرٹیز کے بھی مالک ہیں جن میں سے ایک بیندرا میں ڈوپلکس اپارٹمنٹ بھی شامل ہیں جسے 8.25 لاکھ بھارتی روپے پر کرائے پر دیا گیاہے ۔سلمان خان اس کے علاوہ ممبئی کے نواحی علاقے میں فارم ہاوس کے بھی مالک ہیں ۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اپنی قریبی دوست کترینہ کیف کی شادی میں تو نہیں گئے لیکن وہ اپنی بہترین دوست کو تحفہ دینا نہیں بھولے اور رپورٹس کے مطابق انہوں نے اداکارہ کو تقریبا تین کروڑ مالیت کی رینج روور گاڑی تحفے میں دی ہے ۔ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 20 دسمبر کو اپنے بالی ووڈ دستوں کے اعزاز میں ایک بھاری بھرکم پارٹی دینے جارہے ہیں جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل





