Advertisement

شمالی کوریا کی اپنے شہریوں پر 11دن کیلئے ہنسنے پر پابندی عائد

پیونگ یانگ:  شمالی کوریا نے اپنے شہریوں پر 11 دن کے لیے ہنسنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 17th 2021, 10:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شمالی کوریا کی اپنے شہریوں پر 11دن کیلئے ہنسنے پر پابندی عائد

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جونگ اِل کی 10ویں برسی کی یاد میں اپنے شہریوں پر 11 دنوں کے لیے ہنسنے یا خوشی کے آثار دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔اشاعت نے پابندی کی تصدیق کے لیے ریڈیو فری ایشیا کی ایک خبر کا حوالہ دیا جس میں ایک شہری نے اس  حوالے سے کہا ہے کہ سوگ کے دوران تمام تفریحی سرگرمیوں بشمول ہنسنے، پینے اور گروسری کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ عمل کوئی نیا نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے ایک گمنام شہری نے کہا کہ "بہت سے لوگ جو پابندی کے دوران شراب پیتے یا نشے میں پکڑے گئے تھے، گرفتار کیے گئے اور ان کے ساتھ نظریاتی مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، اور انہیں دوبارہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔"

اگر کوئی سوگ کے دوران فوت ہو جائے تو اس کی تدفین سوگ کی مدت ختم ہونے کے بعد کی جاتی ہے۔عام طور پر یہ سوگ ہر سال برسی کے موقع پر 10 دن تک جاری رہتا ہے لیکن اس سال یہ 11 دن تک جاری رہے گا۔

کم جونگ اِل نے دسمبر 2011 میں اپنی موت تک شمالی کوریا پر 17 سال حکومت کی اور اقتدار اپنے بیٹے کو دے دیا۔ کم خاندان کی تین نسلیں 1948 سے ملک پر حکومت کر رہی ہیں۔شمالی کوریا کے باشندوں کو پیدائش سے ہی کم ال سنگ اور کم جونگ ال کی تعظیم کرنا سکھایا جاتا ہے۔

Advertisement
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
Advertisement