پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنے شہریوں پر 11 دن کے لیے ہنسنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جونگ اِل کی 10ویں برسی کی یاد میں اپنے شہریوں پر 11 دنوں کے لیے ہنسنے یا خوشی کے آثار دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔اشاعت نے پابندی کی تصدیق کے لیے ریڈیو فری ایشیا کی ایک خبر کا حوالہ دیا جس میں ایک شہری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سوگ کے دوران تمام تفریحی سرگرمیوں بشمول ہنسنے، پینے اور گروسری کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ عمل کوئی نیا نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے ایک گمنام شہری نے کہا کہ "بہت سے لوگ جو پابندی کے دوران شراب پیتے یا نشے میں پکڑے گئے تھے، گرفتار کیے گئے اور ان کے ساتھ نظریاتی مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، اور انہیں دوبارہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔"
اگر کوئی سوگ کے دوران فوت ہو جائے تو اس کی تدفین سوگ کی مدت ختم ہونے کے بعد کی جاتی ہے۔عام طور پر یہ سوگ ہر سال برسی کے موقع پر 10 دن تک جاری رہتا ہے لیکن اس سال یہ 11 دن تک جاری رہے گا۔
کم جونگ اِل نے دسمبر 2011 میں اپنی موت تک شمالی کوریا پر 17 سال حکومت کی اور اقتدار اپنے بیٹے کو دے دیا۔ کم خاندان کی تین نسلیں 1948 سے ملک پر حکومت کر رہی ہیں۔شمالی کوریا کے باشندوں کو پیدائش سے ہی کم ال سنگ اور کم جونگ ال کی تعظیم کرنا سکھایا جاتا ہے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago




