جی این این سوشل

پاکستان

نیا پاکستان بھی پرانا نکلا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے نئے پاکستان کو بنے اڑھائی سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔اس عرصے نے عام آدمی کو کیا دیا ہے؟ اس کا آسان ترین جواب مہنگائی،روپے کی بے قدری،بےروزگاری کا خوف اور سیاسی ،معاشی،اقتصادی بے چینی و غیریقینی پن۔

طاہر ملک Profile طاہر ملک

کہا گیا تھا کہ ایک نیا پاکستان بنے گا۔دو نہیں ،ایک پاکستان ۔ایسا پاکستان جہاں عام شہری کو تحفظ حاصل ہو گا،معاشی مساوات ہو گااور ملک میں مافیا اور کرپٹ حکمران کی نجات ملنے سےمہنگائی پر کنٹرول ہو گا،پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہو گی،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ نئے گھر تعمیر  ہوں گے،مدینہ کی ریاست امن ،خوشحالی اور سکھ لائے گی۔

چند روز پہلے سرکاری ملازمین کی جانب سے اسلام آباد میں تنخواہوں کے اضافے  کے لیے نکالےگئے جلوس میں بھرپور مرمت کی گئی،آنسو گیس کی بارش بھی کر دی گئی۔

یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان میں گذشتہ دو برسوں میں فکسڈ آمدنی والے ملازمین  کےساتھ ایسا کیا ہوا ہے کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کے لیے آ گئے ہیں۔

سچ یہ ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں پاکستانی عوام نے مہنگائی کی وجہ سے نواز شریف کے دور کے مقابلے میں 1300 ارب روپے بجلی کے بلوں میں،800ارب روپے آٹا،125 ارب گیس اور 200ارب روپے چینی پرزیادہ خرچے ہیں۔اس کے علاوہ رواں ہفتے میں وزیراعظم کی سربراہی  میں وفاقی کابینہ نے 500 ارب کے لگ بھگ بجلی کی کمپنیوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔اس دباؤ کے ساتھ 14فیصد کے حساب سے مہنگائی ابھی بھی جاری ہے،10فیصد افراط زر کی شرح ہے،70 لاکھ کے قریب بے روزگار افراد میں اضافہ ہوا ہے،اس کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ صرف 6ماہ کا15 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

یہ وہ اسباب ہیں جن سےفکسڈ آمدنی والے افراد کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے،مہنگائی جاری ہے اور مہنگائی کا طوفان آگےعوام  کا انتظار کر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کر لوں گا،آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاؤں گا، اب قوم کی خودکشی ہونےوالی ہے، اطلاعات کے مطابق۔

·       آئی ایم ایف کے اشاروں پر حکومت نے 200 ادارے فروخت کرنے ہیں۔

·       پہلے مرحلے میں ایک سے ڈیڑھ سال میں 7اداروں کو فروخت کیا جائے گا۔

·       ایل این جی کےدو پاور پلانٹ،ویمن بینک،ایس ایم ای بینک ،جناح کنونشن سینٹر،لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ،ماڑی، لاکھڑا کی پہلے مرحلے میں نجکاری کی جائے گی۔

·       پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اداروں کے ساتھ ساتھ قومی زمینوں کو بھی فروخت کر دیا جائے گا۔

·       نجکاری کمیشن نے 45000قومی عمارات،زمینوں کی نشاندہی کی ہےجنہیں فی الفور فروخت کر دیا جائےگا۔

·       یاد رہے کہ ن لیگ کی پچھلی حکومت نے 5اداروں کی نجکاری کی جس سے 173بلین روپے کی آمدنی ہوئی

·       پاکستان کے پاور پلانٹس کی نجکاری سے 2ارب ڈالر تک آمدن متوقع ہے۔

·       اب سے پہلے جن اداروں کی نجکاری کی گئی ہے ان میں سے کے الیکٹرک کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

·       کے الیکٹرک بھی دیگر عوامی اداروں کی طرح حکومتی خزانے پر بوجھ قرار دیا جاتا تھا۔

·       کے الیکٹرک کو نجکاری سے پہلے حکومت کی جانب سے سالانہ 9ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی  تھی۔

·       2019-20ءکے مالی سال میں حکومت نے اسے 59 ارب کی سبسڈی دی اور مجموعی طور پر عام آدمی کے ٹیکس  سے کے الیکٹرک کو 400 ارب کی سبسڈی دی جا چکی ہے۔

سچ یہ ہے کہ پرانے کی طرح نیا پاکستان بھی عام آدمی کے لیے مہنگائی ،بےروزگاری،بےیقینی کے اضافہ کا باعث بنا ہے۔پاکستان کی سیاست ،جمہوریت  اور موجودہ حکومت کا محور اگر عام آدمی کی بھلائی اور اچھی معاشی  زندگی نہ بنا تو پاکستان  میں رہنے والے بے بسی کی تصویر کے علاوہ  کچھ نہیں ہوں گے۔

طاہر ملک

سینئر صحافی اور تجزیہ کار طاہر ملک گزشتہ کئی برسوں

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے منگل (26 نومبر )کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ  سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے، جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔

 یاد رہے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی ، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث  تعلیمی ادارے بند تھے،آئے روزتعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے۔ دوسری جانب والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر صنعت، الیگزینڈر یافیمو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔


بیلاروس کے وزیر نے اعلان کیا کہ بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا اور زرعی مشینری و ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں زرعی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے، پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا، کانسٹیبل مبشر تشویشناک حالت میں  ہسپتال  لایا گیا، جہاں وہ شہید ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے حملہ آوروں کی شناخت جاری ہے، شر پسندعناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شر پسندوں کے تشدد سے اب تک پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں، زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہکلہ میں مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کا نسٹیبل کو خراج عقیدت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، ذمہ دارعناصرکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll