جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، سیکرٹری ایجوکیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

سیکرٹری اسکولز پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔ 

سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہورہی ہیں۔

سیکرٹری اسکولز  پنجاب نے بتایا کہ 10 جنوری 2025  تک اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، اسکولوں میں موسم سرما کے لیے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔

دنیا

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ

ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں  کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں ان کی مجموعی دولت 348 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں  کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،  جبکہ انکی کاریں بنانے والی  کمپنی ٹیسلا کےسٹاک مارکیٹ حصص میں اضافہ ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے، جبکہ ان کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی  ایلون مسک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حامد خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، سابق صدر سپریم کورٹ بار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حامد خان کا    26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف  وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں ہوگی بلکہ وکلا کی تحریک ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو تمام وکلا نے مسترد کردیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا، ججز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن وکلا ہمیشہ لڑتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن حکومت نے تمام راستے بند کردیے، اس سے بڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہے اور لوگوں کو مجبور کرکے ان کو مفلوج کر کے جمہوریت نہیں آتی۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی اور دھاندلی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے خوشحال خان اور خیبرپختونخوا سے حبیب قریشی جیت گئے تھے لیکن ان دونوں کو دوبارہ گنتی کے دوران ہرایا گیا، جس کے تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول

بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت  8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول

بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔
جبکہ بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا  ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا،  جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت  8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں۔
وفد کے  دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی  روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے،جبکہ  فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔
جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان  مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کوبھی  حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، اس  کے علاوہ زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll