پاکستان
لوہاری دروازہ
منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی ہوئی ، جس میں شہبازشریف نے ڈیلی میل کیس کی کہانی عدالت میں بیان کردی ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف 9.30پر عدالت پیش ہوئے 9.40، پر کیس کی سماعت شروع ہوئی تو شہبازشریف روسٹرم پر آگئے اور عدالت کو بتایا کہ انکے وکیل ابھی نہیں آئے ،شہبازشریف نے عدالت سے استدعاکی کہ وہ آج جو بات کرنا چاہتے ہیں وہ انکے کیس سے متعلق ہے ، جس پر جج جوادالحسن نے کہا کہ اگر وہ کیس سے متعلق ہے تو پھر جرح کے دوران کیجیے گا۔ شہبازشریف بات کرنے پر بضد رہےتو عدالت نے اجازت دے دی ، شہبازشریف نے کہا کہ نیب نے 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا ہے جن میں ان پر منی لانڈرنگ ،ککس بیکس اور پتہ پتہ کیا کیا الزامات لگائے گئے ہین اسی طرح کے الزامات لندن کی ڈیلی میل نے بھی لگائے جس پر میں نے برطانوی اخبار ہر ہتک عزت کا دعوا کیا 5 فروری کو لندن کی ہائیکورٹ کے جسٹس نکلین میتھو نے ڈیلی میل کے الزامات کو غلط قرار دیا ہے اور ڈیلی میل کے وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ میرے خلاف منی لانڈرنگ کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جس پر جج جواد الحسن نے کہا کہ انہیں کہنے دین نیب والے کہتے ہیں کہ انکے پاس شواہد ہیں ،شہبازشریف نے کہا کہ اگر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو معافی مانگ کر چلا جاؤں گا۔
جج جواد الحسن نے شہبازشریف نے پوچھاکہ کیا لندن کی عدالت نے حتمی فیصلہ سنادیا ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ایک انگریز جج نے آپکے حق میں فیصلہ دیا ہے اور آپکو فائدہ ہوسکتا ہے تو آپ اس فیصلے کی کاپی ساتھ لگائیں ، بریت کی درخواست دیں ہم فیصلہ کردیتے ہیں شہبازشریف نے کہا ابھی فیصلے کی کاپی نہیں ملی ۔ میرے خلاف سازش کی گئی ، نیب کی تمام دستاویزات ڈیلی میل کو دی گئیں ، اس بات پر پراسکیوٹر نے اعتراض کیا کہ شہبازشریف کیس سے ہٹ رہے ہیں، لندن کی عدالت کا اس کیس سے کوئی تعلق نہ ہے نا ہی نیب ڈیلی میل کے کیس میں پارٹی ہے ،ویسے بھی لندن کی عدالت نے حتمی فیصلہ نہیں سنایا ، صرف ابتدائی سماعت ہوئی ہے لہذا میاں اس کیس کو ڈیلی میل سے نہ جوڑیں ۔۔ اسکے بعد شہبازشریف اپنی کرسی پر جا کر بیٹھ گئے اور عدالت نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے ۔
شہباز شریف کے سیکرٹری نے انہیں ہینڈ فری دی جسے شہباز شریف نے سیناٹئز کرکے اپنے کان میں لگایا اور نوازشریف سے اور سلمان شہباز سے واٹس ایپ پر ٹیلی فون پر بات کی ، آج مریم اورنگزیب ،عظمی بخاری اور عطا تارڑ کے علاوہ کوئی ملاقات کرنےکےلیے نہیں آیا ۔ کیس کی آئندہ سماعت 17فروری کو ہوگی۔
علاقائی
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس کی وجہ عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ایسے میں ایک نو بیاہتے جوڑے کا کنٹینرز کے ساتھ انوکھا فوٹو شوٹ وائرل ہوا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
فوٹو شوٹ کی تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں لکھا گیا ہے کہ، ’جب آپ کو اپنی شادی کے دن کوئی اور جگہ نہ ملے، کیونکہ سب بند ہے، خولہ اور قاسم کے لیے یادگار لمحے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کنٹینرز کی تنصیب کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہیں،اسکول بند ہیں، اور لوگوں کی نقل و حرکت مفلوج ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی زندگی کا لائف ٹائم ایونٹ ہے جسے لاک ڈاؤن نے ہیلو کہا، ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ کو اپنے بڑے دن پر کوئی اور جگہ نہیں ملی، چونکہ سب کچھ بند تھا۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے کام نہیں رکنا چاہئے۔
جہاں کچھ لوگوں نے اس منفرد فوٹو شوٹ کو سراہا، وہیں کچھ نے اسے عجیب اور غیر روایتی قرار دیا۔،لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ہمیشہ یادگار رہے گا۔
وائرل ویڈیوز و تصاویر صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں جنہیں 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔
پاکستان
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے
تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
متن میں کہا گیا کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں، شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج کے باعث پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔
پاکستان
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور مؤقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔
وزریر داخلہ اور بیرسٹرگوہرکے مذاکرات، حکومت کی پی ٹی آئی کو پشاورموڑ پر دھرنے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
جرم 11 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار