پاکستان
سعودی عرب کی حمایت کیوں؟
امریکہ کی حفیہ ایجنسی کی ایک رپورٹ میں واضح طور پر سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔جس کے بعد امریکی ڈپارٹمنٹ آف سٹیٹ نے 76سعودی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
اعلان کے مطابق سعودی حکومت کے ہر افسران مبینہ طور پر اس قتل کے ذمہدار پائے گئے ہیں۔ادھر پاکستان نے خاشقجی قتل رپورٹ پر سعودی عرب کی حمایت کی ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ دنیا کا واحد سپر پاور ہے اس کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دینا پاکستان کے لیے مناسب ہوگا؟
ہمارے ہاں آج تک بین الاقوامی تعلقات کی روح سے انکار کیا جاتا ہے۔ دنیا میں نہ کوئی مستقل دوست ہوتا ہے اور نہ ہی مستقل دشمن۔مفادات صدابھار ہوتے ہیں۔ بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقم کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔پاکستان کی مجبوری ڈالر کی شکل میں بیرون ممالک سے آنے والی ترسیلات زر ہیں۔
گزشتہ 7 مہینوں سے بیرون ملک سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو ماہانہ اوسطا 2 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی سے جنوری تک 24.9 فیصد ریکارڈ اضافے سے 14.2 ارب ڈالر ہوچکی ہیں۔
ملکی ترسیلات زر کا 60 فیصد صرف دو ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب عمارات سے موصول ہوا ہے۔ جس میں جولائی سے دسمبر 2020 تک سعودی عرب سے 4 ارب ڈالر شامل ہیں جبکہ دیگر خلیجی ریاستوں بحرین ،کویت،اومان اور قطر سے مجموعی طور پر 1.2ارب ڈالر موصول ہوئے۔اسی طرح برطانیہ سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ریکارڈ 51.7 فیصد اضافہ ہوا جو بڑھ کر 1.88ارب ڈالر تک پہنچ گئ ہیں جبکہ یورپی یونین سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر 41.7 اضافہ سے 1.29 ارب ڈالر اور امریکہ سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر 47.5 فیصد اضافے سے 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں ترسیکات زر 24.2 فیصد اضافے سے ایکارڈ 14.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ترسیلات زر میں اضافے کی بڑی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بینکنگ چینل کےذریعے ترسیلات زر بھیجنا ہے ۔
اس سے پہلے ترسیلات زر کی خطیر رقم ہنڈی یا حوالے کے ذریعے بھیجی جاتی تھی لیکن اسٹیٹ بینک کے ترسیلاتزر کے اجراء سے اب اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بینکنگ چینل کے زریعے رقم بھیجنا نہایت آسان ہوگیا ہے۔جس کی تفصیل میں نے اپنے گزشتہ کالم میں قارئین سے شیئر کی تھی۔ مجھے خوشی ہے کہ صرف 5 مہینوں میں 86 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 550 ملین ڈالر سے زائد کی رقوم آئی ہیں جو ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں اضافے میں مدد دیں گی۔
پاکستان کے تقریبا 9 ملین افراد روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔ اگر ان میں سے ادھے لوگ بھی روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولیں تو زرمبادلہ کی مد میں بہت رقم ان اکاؤنٹس میں آسکتی ہے۔ میں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو بتایا کہ ایک عرصے کے بعد بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان میں اپنی جمع پونجی فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھ کر حکومت پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے اور اب یہ حکومت کی ذمہداری ہے کہ وہ اس اعتماد کو قائم رکھے۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی “ایشیاء پیسفک رپورٹ 2019” کے مطابق ،پاکستان 2018 میں ترسیلات زروصول کرنے والے دنیا کے 5 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔جن میں بھارت 78.6ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ چین 67.4 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے فلپائن 33.8 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے تیسرے جبکہ پاکستان 21 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے اور ویتنام 15.9 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر کا بھی تعلق ہے اور پاکستان کسی بھی قیمت پر سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کر سکتا۔خاص طور پر موجودہ حالات میں پاکستان مالی اعتبار سے مشکلات کا شکار ہے ۔
آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لینا مجبوری بن چکی ہے۔ جیسا کہ حال ہی میں پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کے قرضے اس کی شرائط پر حاصل کئے ہیں اور ملک پر بیرونی قرضے بڑھ کر 113 ارب ڈالر تک پہنچ گے ہیں ۔ ان حالات میں سعودی عرب کی مخالفت کسی حوالے سے مناسب نہیں تھی۔
ٹیکنالوجی
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ وِلن کو شکست دینے کے لیے اپنی امتیازی طاقت کا استعمال کریں گے۔
ایلون مسک کی مضحکہ خیز پوسٹ نے تصوراتی سپر ہیروز کے حریفوں کو بھی مخاطب کیا۔ زبانی کلامی تبصرے میں انہوں نے بیٹ مین کے دشمن جوکر پر طنز کیا، "اوہ، تم اپنے آپ کو 'جوکر' کہتے ہو؟ پھر تم لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے؟ کتنی عجیب بات ہے۔
ایلون مسک نے آئرن مین سوٹ میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ولن کو شکست دینے کے لیے اپنے ممتاز ہونے کی طاقت کا استعمال کروں گا!" اوہ آپ اپنے آپ کو "جوکر" کہتے ہیں، پھر آپ ایک لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے! یہ کتنی عجیب بات ہے۔
اس تصویر نے ایکس پر مزاحیہ میمز کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے مسک کو اگلے آئرن مین کے طور پر تصور کیا اور مذاق کے ساتھ انہوں نے لکھا، "Irony Man: Meme War جلد ہی تھیٹرز میں آرہا ہے۔
ایک اور صارف نے مسک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تو آپ نے کونسا لطیفہ سنا دیا، آپ نے کبھی کوئی مضحکہ خیز لطیفہ نہیں سنایا۔
پاکستان
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کیلیے 9 جج نامزد کر دیے
سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔
سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی گئی۔
آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہونےو الے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اوراٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر پر مشتمل ہو گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور شیخ آفتاب احمد بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز کو 24 نومبر تک آئینی بینچ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
تجارت
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی بیلاروس سے صنعتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بیلاروس کے وزیر صنعت، الیگزینڈر یافیمو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر جوائنٹ وینچر کے آپشن پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پاکستانی مصنوعات کو بیلاروس کی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
بیلاروس کے وزیر نے اعلان کیا کہ بیلاروس زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا اور زرعی مشینری و ٹریکٹر پلانٹس کے قیام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق ہوا، جس میں زرعی اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک