پاکستان
لاہور صفائی میں پیرس کو مات دے گیا؟
صفائی نصف ایمان ہے لیکن صفائی نظام کی مینجمنٹ کے حوالے سے آج کل لاہور ہے ۔ لاوارث ۔یاران تیز گام نے مہمل کو جا لیا
قصہ کچھ یوں ہے کہ محکمہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرپشن اور بد انتظامی کی نشاندہی پر ملک سدھار مہم کا معاملہ ہوا میں معلق ہو کر رہ گیا ہے ۔ حکمران جماعت کے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی نگرانی کے اضافی اختیارات بھی تفویض ہوئے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی میں کرپشن کا انکشاف ہوا توصوبائی وزیر اسلم اقبال نے تحریری جوابات طلب کیے تاہم کمپنی کے چئیرمین امجد علی نون نے میاں اسلم اقبال کے خلاف ہی الزامات کی بھرمار کر دی ۔ وزیراعلی پنجاب سے میاں اسلم اقبال کی شکایت اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کا وقت طلب کیا ۔ وقت نہ ملنے پر وزیراعظم کو ملنے میں کامیاب ہو گئے ۔ امجد علی نون وزیراعظم سے ملاقات کے بعد آخرای اطلاعات تک ازخود نوٹس کے تحت محکمانہ کام انجام نہیں دے رہے ۔ میاں اسلم اقبال بھی اپنے خلاف کمپنی چئیرمین کے الزامات منظر عام پر لانے کے باعث خائف ہیں اور محکمانہ امور کے حوالے سے محتاط رویہ اپنائے ہوئے تاحال خفا ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کو موجودہ صورتحال میں انہیں پیش کی گئی آئی ٹی رپورٹ کا نوٹس لینا چاہیے ۔ اور کمپنی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور قومی خزانہ کو لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان فرانزک رپورٹ پر عملدرآمد کیا جائے ۔
تاکہ دستاویزی شواہد کو دیکھ کر ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کی تشنگی دور کی جا سکے ۔
یہ کہ 14 ہزار ملازمین میں سے 9 ہزار 6 سو 45 کی لسٹ فراہم کی جائے تو باقی ماندہ 5 ہزار گھوسٹ ملازمین کے بارے کیا جواز پیش کیا جائے گا ۔ یہ کہ پی ایس او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوتقریبا 4 لاکھ لیٹر پٹرول فراہم کرتا ہے ۔ استعمال ہوتا ہے 3 لاکھ سے زائد ، تو پھر ریکارڈ کے مطابق85 ہزار لیٹر تیل کون پی جاتا ہے ؟؟؟ کون ہے وہ شخص جو اس ریکارڈ کو منظر عام پر نہیں آنے دیتا ۔ طریقہ یہ ہے کہ اعلی عہدوں پر تعینات کئے گئے افسران کی تقرریاں شفاف طریقہ سے کیوں نہیں کی گئیں ۔ نا اہلی ، غیر متعلقہ تعلیم، جعلی دستاویز اور ناتجربہ کاری جیسے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ یہ کہ نجی ٹھیکہ داروں کو ادائگیوں کا ریکارڈ کہاں ہے یہ کہ شہرا کا کوڑا کس بھاو پر اٹھایا جاتا ہے یہ کہ ملازمین سے تنخواہوں کی مد میں کٹوتیاں کرنے والے کون ہیں یہ کہ فی میل سوشل موبلائزر جو آگاہی مہم کے فرائض کی انجام دہی کے لئیے ہائر کی گئیں ان سے کیا کام لیا جا رہا ہے یہ کہ آخری 6 ماہ کی مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی گئی تو الزمات کی سیاست کیوں شروع کر دی گئی ۔
یہ کہ چیف فنانشل آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی نجی ٹھیکہ داروں کو کی گئی ادائیگیوں کے حوالے سے6 ماہ کی تفصیلات دینے سے کیوں قاصر ہیں ۔
یہ کہ سینی ٹوریل ٹھیکہ 19 کروڑ روپے کا 25 کروڑ یعنی 59 فیصد زائد پر سرگودھا کی 3 کمپنیوں کو کیوں دیا گیا ۔ ان سوالات کی روشنی میں ایل ڈبلیو ایم سی کا موجودہ معاملہ جہاں کھڑا دکھائی دیتا ہے اس تناظر میں دریافت کیا جا سکتا ہے کہ کمپنی چئیرمین امجد علی نون اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان ابھی تک خود فرانزک رپورٹ پر عملدرآمد کیوں نہیں کر رہے ، کسی کی جانب سے کسی پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کی بات بھی سامنے آ رہی ہے جو چند روز میں عملی شکل اختیار کرسکتی ہے ۔
1947 سے1987تک کارپوریشن کو چلانے والا لاہور کی صفائی کا محکمہ 10 ہزار ملازمین پر مشتمل تھا ۔ ڈیلی ویجز ملازمین 35 سے 40 لاکھ کی آبادی کے شہر کی دیکھ بھال کرتے تھے ، اوپن نالی نظام تھا 100 وارڈز پر شہر پھیلا ہوا تھا وقت کے ساتھ ساتھ چونگیوں کے اندر موجود شہر کو 4 سے 6 زون میں تقسیم کیا گیا اور 1990 میں 8ڈپٹی مئیرز کو کھپانے کے لئیے 8 زون بنا دئیے گئے ۔ اگست 2001 میں سٹی ڈسٹرک گورنمنٹ بنا تولاہور 6 ٹاوئنز شالیمار، واہگہ ، اقبال ٹاون ، داتا ٹاون ، گلبرگ اورنشتر ٹاون میں بٹ گیا ۔ 2005میں بلدیاتی انتخابات کے بعد9 ٹاوئنز بنا دئیے گئے 3 ٹاوئنز کا اضافہ ہوا جس میں عزیز بھٹی ٹاون ، سمن آباد ٹاون اور راوی ٹاون شامل ہوئے ۔
2010 میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وجود میں آئی ۔ بقول صوبائی وزیر اسلم اقبال لاہور میں کوڑا اٹھانے کا کام 14 ارب سالانہ سے کم کر کے 7 ارب روپے سالانہ پر کیا جا سکتا ہے جس سے قوم کا سرمایہ بچایا جا سکتا ہے تاہم جو ملازمین جس کام کے لئیے بھرتی کئیے گئے ہیں ان سے وہی کام لیا جائے تو گھوسٹ ملازمین کا الزام دور ہو جائے گا۔ ویڈیو مانیٹرنگ وال پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو درست طور پر مانیٹر کیا جائے تو تیل کی چوری روکی جا سکتی ہے ۔ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب ایل ڈبلیو ایم سی کو کھینچ کر لے جانے کی بجائے محکمے کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کا موقع فراہم کیا جائے ۔لاہور روزانہ 6 ہزار ٹین کچرا پیدا کرتا ہے ۔ برا ہو اس کرپشن کا جو ملازمین اور ٹھیکہ دار کمپنیوں کی ملی بھگت سے روزانہ 16 سے 20 ہزار ٹن کوڑا اسی شہر سے پیدا کرتے قومی خزانے کو اربوں روپے سالانہ کا نقصان پہنچا رہی ہے ۔ صفائی کرنے والے صفایا کرنے پر تلے ہیں لیکن کرپشن کا صفایا کرنے والے بھی صاف صاف کہہ رہے ہیں کہ یاران تیز گام نے مہمل کو جا لیا ۔
ہمیں پھر بھی یقین ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار جلد خواب خرگوش سے بیدار ہو کر کرپٹ عناصر کو نہ صرف بے نقاب کریں گےبلکہ ان مافیا کو کوڑے کی طرح عبرت کے ڈسٹ بن میں ڈال دیں گے اور پھر نصف ایمان صفائی پوری ایمانداری سے ہو گی ۔
علاقائی
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس کی وجہ عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ایسے میں ایک نو بیاہتے جوڑے کا کنٹینرز کے ساتھ انوکھا فوٹو شوٹ وائرل ہوا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
فوٹو شوٹ کی تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں لکھا گیا ہے کہ، ’جب آپ کو اپنی شادی کے دن کوئی اور جگہ نہ ملے، کیونکہ سب بند ہے، خولہ اور قاسم کے لیے یادگار لمحے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کنٹینرز کی تنصیب کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہیں،اسکول بند ہیں، اور لوگوں کی نقل و حرکت مفلوج ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی زندگی کا لائف ٹائم ایونٹ ہے جسے لاک ڈاؤن نے ہیلو کہا، ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ کو اپنے بڑے دن پر کوئی اور جگہ نہیں ملی، چونکہ سب کچھ بند تھا۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے کام نہیں رکنا چاہئے۔
جہاں کچھ لوگوں نے اس منفرد فوٹو شوٹ کو سراہا، وہیں کچھ نے اسے عجیب اور غیر روایتی قرار دیا۔،لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ہمیشہ یادگار رہے گا۔
وائرل ویڈیوز و تصاویر صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں جنہیں 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔
علاقائی
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے منگل (26 نومبر )کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے، جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔
یاد رہے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی ، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند تھے،آئے روزتعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے۔ دوسری جانب والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔
ٹیکنالوجی
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ وِلن کو شکست دینے کے لیے اپنی امتیازی طاقت کا استعمال کریں گے۔
ایلون مسک کی مضحکہ خیز پوسٹ نے تصوراتی سپر ہیروز کے حریفوں کو بھی مخاطب کیا۔ زبانی کلامی تبصرے میں انہوں نے بیٹ مین کے دشمن جوکر پر طنز کیا، "اوہ، تم اپنے آپ کو 'جوکر' کہتے ہو؟ پھر تم لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے؟ کتنی عجیب بات ہے۔
ایلون مسک نے آئرن مین سوٹ میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ولن کو شکست دینے کے لیے اپنے ممتاز ہونے کی طاقت کا استعمال کروں گا!" اوہ آپ اپنے آپ کو "جوکر" کہتے ہیں، پھر آپ ایک لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے! یہ کتنی عجیب بات ہے۔
اس تصویر نے ایکس پر مزاحیہ میمز کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے مسک کو اگلے آئرن مین کے طور پر تصور کیا اور مذاق کے ساتھ انہوں نے لکھا، "Irony Man: Meme War جلد ہی تھیٹرز میں آرہا ہے۔
ایک اور صارف نے مسک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تو آپ نے کونسا لطیفہ سنا دیا، آپ نے کبھی کوئی مضحکہ خیز لطیفہ نہیں سنایا۔
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
-
کھیل 9 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک