جی این این سوشل

بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی | Breaking News | GNN

1158 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،شیخ رشید

13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔اپنے ٹویٹر میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔

آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں

شیخ رشید نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ  ملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی عدالت نے راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قیدکی سزاد سنادی

راہل گاندھی اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور کیس جیتیں گے

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو جمعرات کو سورت کی ایک عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے ہتک عزت کے مقدمے میں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کرناٹک کے کولار میں ایک ریلی میں راہول گاندھی نے حیرت کا اظہار کیا کہ "تمام چوروں کا عام کنیت مودی ہے"۔ 

فیصلہ سنائے جانے کے وقت راہول گاندھی عدالت میں موجود تھے۔ 10,000 روپے کے ضمانتی مچلکے ادا کرنے کے بعد عدالت نے حکم سنانے کے بعد وائناڈ کے ایم پی کو بھی ضمانت مل گئی۔

کانگریس پارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ راہل گاندھی اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور کیس جیتیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر کے ماسکو سے روانہ ہوتے ہی روس نے یوکرین میں حملے شروع کر دیئے

ایک ڈرون نے ریزی شچیو قصبے میں ایک ہاسٹل کی عمارت کو نشانہ بنایا

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے بعد ماسکو سے روانہ ہوتے ہی، روس کی فوج نے یوکرین کے علاقے کیف پر ڈرون سے حملے شروع کیے۔

 یوکرائنی حکام کے مطابق،حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے،  کیف ریجن کے پولیس چیف اینڈری نیبیٹوف نے کہا کہ سات دیگر زخمی ہوئے جب ایک ڈرون نے ریزی شچیو قصبے میں ایک ہاسٹل کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

جنوب مشرقی شہر Zaporizhzhia میں، روسی میزائلوں کے اپارٹمنٹ بلاکس کو نشانہ بنایا، جس میں  ایک شخص ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll