Advertisement
پاکستان

پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ، امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ایٹمی جنگ ہم نے رکوائی پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اور امن کو پسند کرتے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 18th 2025, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ، امریکی صدر

امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب بات کرنا چاہتا ہے اس نے پہلے کیوں نہیں کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں اس بات کا ابھی کوئی علم نہیں ہے ۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ایٹمی جنگ ہم نے رکوائی پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں اور امن کو پسند کرتے ہیں ۔ 

بھارت کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی اعلیٰ فوجی اور سیاسی قیادت کی فہم و فراست کی تعریف کی تھی۔
امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کے کردار کی پیشکش بھی کی تھی اور اپنے پہلے دورِ اقتدار میں بھی پاکستان کو دوست ملک قرار دے چکے ہیں۔
جنوبی ایشیا کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت امریکی صدر کا یہ اعتماد بلین ڈالرز کی تجارت کے باوجود حاصل نہ کرسکا ہے۔

Advertisement