Advertisement
تجارت

 وفاقی حکومت کا سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی کا اعلان

حکومت نے سولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 18th 2025, 3:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 وفاقی حکومت کا سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں  8 فیصد کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سولر پینل پر بجٹ میں عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظر ثانی کی ہے، بجٹ پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ کی جامعات کےلیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4  ارب 60 کروڑ کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جسے قائمہ کمیٹی خزانہ نے مسترد کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement