Advertisement
TheMaryamNSharifNew
Advertisement

ٹرمپ نے ایران پرحملےکی منظوری کی تردید کردی

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے، ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا، پہلے دورمیں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Jun 19th 2025, 9:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ نے ایران پرحملےکی منظوری کی  تردید کردی

امریکی اخبارکواندازہ نہیں میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران  پرحملےکے منصوبےکی منظوری کی خبرکی تردید کردی۔


اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ امریکی اوربرطانوی اخبارات نے خبردی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملےکی منظوری دے دی ہے۔


وال اسٹریٹ جرنل نےرپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔


رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے، جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور عسکری ماہرین کے مطابق صرف انتہائی طاقتور بم سے ہی نشانہ بنائی جا سکتی ہے۔


صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا فیصلہ کر چکے ہیں؟، تو انہوں نےجواب دیا کہ امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرےگا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم دیکھیں گےکہ کیا ہو رہا ہے، ابھی کچھ ختم نہیں ہوا، ہم ایران پر حملہ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی کر سکتے۔


ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دیے تھے، ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا، پہلے دورمیں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

Advertisement
TheMaryamNSharifNew
غزہ: خوراک کی تلاش میں جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید

غزہ: خوراک کی تلاش میں جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید

  • 8 گھنٹے قبل
ایران پرحملوں کے بعداگلی باری پاکستان کی ہے،فضل الرحمان

ایران پرحملوں کے بعداگلی باری پاکستان کی ہے،فضل الرحمان

  • 7 گھنٹے قبل
ریڈیو اور ٹیلی وژن چینلز کے خلاف موصول ہونے شکایات  پر  اجلاس کا انعقاد

ریڈیو اور ٹیلی وژن چینلز کے خلاف موصول ہونے شکایات پر اجلاس کا انعقاد

  • ایک گھنٹہ قبل
بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
ملائیشیا: کوالالمپور میں شاندار میوزیکل کارپٹ ایونٹ منعقد

ملائیشیا: کوالالمپور میں شاندار میوزیکل کارپٹ ایونٹ منعقد

  • 8 گھنٹے قبل
تبادلہ غیر آئینی نہیں،سپریم کورٹ نے ججز  ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

تبادلہ غیر آئینی نہیں،سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

  • 10 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات تسلیم کر لیے

وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات تسلیم کر لیے

  • 8 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مزید کمی

سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 7 گھنٹے قبل
امریکہ کاساتھ دیا توخلیجی ممالک  بھی نشانے پرہوں گے،ایران

امریکہ کاساتھ دیا توخلیجی ممالک بھی نشانے پرہوں گے،ایران

  • 4 گھنٹے قبل
آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کردی گئی

آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کردی گئی

  • 6 گھنٹے قبل
ایرانی حملوں میں محفوظ پناہوں میں چھپے افراد بھی ہلاک

ایرانی حملوں میں محفوظ پناہوں میں چھپے افراد بھی ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
قائمہ کمیٹی خزانہ : بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد

قائمہ کمیٹی خزانہ : بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement