جی این این سوشل

Punjab Police Operation in Zaman Park | Imran Khan Angry | Bushra Bibi is Alone at Home | GNN

7096 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

پاکستانی سفیر سے چینی جماعت سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ملاقات

چین پاکستان روایتی دوستی بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرتی ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے چین کی حکمران جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیو جیان چاو نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں چین پاکستان تعلقات نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان تعاون کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور ترقی میں مدد کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرنے ، سیاسی جماعتوں، پارلیمانوں، علاقوں، تھنک ٹینکس، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان روایتی دوستی بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرتی ہے اور مشترکہ طور پر علاقائی اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو ریاست سے ریاستی تعلقات کا نمونہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کی تعمیر کو مکمل طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر چین کے موقف کی ہمیشہ سے مضبوط حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوست ملک ہے جس پر چین ہمیشہ بھروسہ کر سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف مقدمہ خارج

یاد رہے کہ   اسلام آباد پولیس اسٹیشن سیکریٹریٹ میں اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا  

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف سابق شوہرکی جانب سے درج جعلسازی ،فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا۔

 تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والےعمر فاروق ظہور  نے فراڈ ، ریکارڈ ٹمپرنگ ، جعلسازی پر اداکارہ صوفیہ مرزا ، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوفیہ مرزا کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔
یاد رہے کہ   اسلام آباد پولیس اسٹیشن سیکریٹریٹ میں اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا  ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شدید سردی کے باعث منگولیا میں لاکھوں جانور ہلاک

سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث  موت ہو گئی ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منگولیا : ایک مخصوص اندازے کے مطابق منگولیا میں شدید سردی،برف باری سے 20لاکھ سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔
منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک سرد موسم ہونا کوئی نہیں بات نہیں، اس دورانیے میں ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک بھی گر جاتا ہے لیکن رواں سال شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے گزشتہ کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
منگولیا  کی وزارت زراعت کے حکام نے سوموار  کو بتایا کہ ملک میں جاری سرد موسم کی وجہ سے حالیہ سیزن میں 20 لاکھ سے زائد مویشیوں کی بھوک اور تھکن کے باعث  موت ہو گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll