سپریم کورٹ نے 6کے مقابلے میں 7 کی اکثریت پر نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔


اسلام آباد: پاکستان سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے متعلق سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
جسٹس امین الدین خان نے مخصوص نشستوں کے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، سات ججز کی اکثریت نے نظر ثانی درخواستیں منظور کیں جبکہ پانچ ججز نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ نے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا۔
آئینی بینچ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ہے ، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کی 77 نشستیں حکومتی اتحاد کی ملیں گی،جس کے بعد وفاق میں حکومت کے پاس دو تہائی اکژیت ہو جائے گی۔
سپریم کورٹ نے 6کے مقابلے میں 7 کی اکثریت پر نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
سات ججز نے اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ سنایا جن میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں،جبکہ جسٹس جمال مندوخیل کا 39 نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
اسی طرح جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپنا فیصلہ بدل لیا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے جزوی نظرثانی درخواستیں منظور کیں،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے جسٹس یحییٰ افریدی کا نوٹ اپنا لیا۔
مختصر فیصلہ جسٹس امین الدین خان نے پڑھ کر سنایا، آئینی بینچ کے مطابق تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستوں پر آج 17ویں سماعت تھی، سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے 12 جولائی 2024 کو 8 ججز کی اکثریت سے نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 20 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 16 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 19 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل






