پاکستانی پاسپورٹ پر اب کئی ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول سہولت دستیاب ہے، جس سے عالمی سفر نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔


ویب ڈیسک: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
نئی جاری کر دہ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن مزید بہتر ہوئی ہے اور پاکستانی پاسپورٹ نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 100ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ پر اب کئی ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول سہولت دستیاب ہے، جس سے عالمی سفر نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔
پا کستانی پا سپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت حاصل کر سکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس نے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دی ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی، پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ 2025 ء کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، دوسرے نمبر جاپان اور جنوبی کوریا، تیسرے نمبر پریورپی ممالک ڈنمارک، فرانس، فن لینڈ، جرمنی، آئیر لینڈ، اسپین اور اٹلی ہیں۔
اسی طرح ترکیہ کا پاسپورٹ 49، چین کا 64 اور بھارت کا پاسپورٹ 82 ویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں آخری 4 پاسپورٹس میں شامل تھا، ایک سال کے دوران بتدریج پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری آئی ہے، یہ بہتری عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سعودی عرب سرِفہرست
- 13 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
- 11 گھنٹے قبل

🌧️ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
- 12 گھنٹے قبل

کیلیفورنیا: شیرف ڈپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

جرمنی نے 81 افغانیوں کو ملک بدر کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

سینیٹ میں 5/6 فارمولے پر اتفاق، پی ٹی آئی میں اندرونی بحران برقرار
- 11 گھنٹے قبل

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی جدید زرعی تربیت مکمل، وزیر اعظم کا خیر مقدم
- 12 گھنٹے قبل

تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل