جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے رعایتیں دیں، حماس فائدہ اٹھائے: بلنکن

امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا ، امریکی وزیر خارجہ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا اور کہا کہ ہم نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کرینگے۔

اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کیساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حماس کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور غزہ پر ایک معاہدے تک پہنچنے کی موجودہ تجویز کو قبول کرلے۔ اسرائیل نے معاہدے تک پہنچنے کی تجویز کے حوالے سے کئی رعایتیں دی ہیں۔

گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی افواج رفح میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے آج اس سے قبل وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران غزہ کی پٹی کے پرہجوم شہر رفح پر اسرائیلی حملے کی واشنگٹن کی مخالفت کی تصدیق کی تھی۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے رفح کے حوالے سے واضح امریکی مؤقف کا اعادہ کیا۔ بلنکن کی جانب سے شہر میں بے گھر ہونے والے شہریوں کے حوالے سے خدشات کی بنا پر حملے کی مخالفت دو دن قبل کی گئی تھی۔ میتھیو ملر نے کہا کہ بلنکن نے نیتن یاہو کے ساتھ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ حماس ہی جنگ بندی کی راہ میں کھڑی ہوئی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلنکن نے تسلیم کیا کہ اسرائیل نے گزشتہ ماہ امریکی دباؤ کے تحت غزہ جانے والی مزید سڑکیں کھولنے پر رضامندی کے بعد مزید امداد غزہ میں داخل کی ہے۔ میتھیو ملر کے مطابق بلنکن نے اس بہتری کی اہمیت اور اسے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رفح آپریشن کسی اور چیز سے مشروط نہیں ہے اور یہ بات بلنکن پر واضح کردی گئی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو نے بلنکن سے کہا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔

غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے ساتویں دورے پر بلنکن نے نیتن یاہو سے ان کے دفتر میں ڈھائی گھنٹے تک اکیلے ملاقات کی۔ اس کے بعد ان کے معاونین بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : ٹارگٹ کلنگ میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے ایک اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کا واقعہ ٹیکسالی گیٹ کے اندر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل غلام رسول کو زخمی کر دیا۔ اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عثمان انور نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید سب انسپکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll