جی این این سوشل

تجارت

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے، ملک میں یکم مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ آج وزارت پٹرولیم و مصنوعات کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یقین دلاتے ہیں کہ ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیاں یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد پر پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مستقبل میں مسلسل کامیابی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔

ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو پوری قوم کو باہر نکالیں گے، صدر پی ٹی آئی سندھ

ہم امید کرتے ہیں عدالتوں کے ذریعے ہمیں انصاف ملے گا، حلیم عادل شیخ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو رہا  نہ کیا گیا تو پوری قوم کو باہر نکالیں گے، صدر پی ٹی آئی سندھ

پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کےدیدارسےسب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ملک صرف پی ٹی آئی حکومت چلاسکتی ہے۔ قوم کامطالبہ ہے عمران خان کوفوری رہاکیاجائے،، عمران خان کوجھوٹےمقدمات میں قید کیا گیا ہے۔

سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کر کے آیا ہوں سندھ میں تنظیم سازی کے لئے پورے صوبے میں جارہے ہیں، عمران خان رہائی کے بعد پورے سندھ کا دورہ کریں گے پیپلزپارٹی نے سندھ کے نظام کا منہ کالا کر دیا ہے، انشاء اللہ پی ٹی آئی پورے ملک کی طرح سندھ میں حکومت بنائے گی، اگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو پھر ہم پوری قوم کو باہر نکالیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں عدالتوں کے ذریعے ہمیں انصاف ملے گا۔

پنجاب کے کسانوں کو لوٹنے والا وائٹ کالر انوار الحق کاکڑ ہے، انوار الحق کاکڑ بڑا ڈاکو ثابت ہوا جس نے 100 ارب سے زیادہ گندم میں کرپشن کی، عمران خان کےدیدارسےسب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ملک صرف پی ٹی آئی حکومت چلاسکتی ہے۔ اگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو پھر ہم پوری قوم کو باہر نکالیں گے

انہوں نے کہا کہ کسانوں سےگندم نہیں خریدی جارہی باردانہ کسانوں کاحق ہےجسےبیچاجارہاہے پنجاب کے کسانوں کو لوٹنے والا وائٹ کالر انوار الحق کاکڑ ہے، انوار الحق کاکڑ بڑا ڈاکو ثابت ہوا جس نے 100 ارب سے زیادہ گندم میں کرپشن کی ہے ۔ سندھ کا آبادگار تباہ ہے،باردانہ سیاسی لوگوں کو دیا جارہا ہے جس کی مزمت کرتے ہی

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں الیکشن کے بعد اغوا کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے ،کیا جرائم سے یہ لوگ الیکشن کے اخراجات نکال رہے ہیں؟ پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کو چھوٹ دے دی ہے، اسمبلی اور سندھ کیبینٹ میں بیٹھے لوگ ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں، گھوٹکی، گڈو، کشمور اور شکارپور میں رات 8 بجے کے بعد ٹریفک نہیں ہوتی۔

6 ججز کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے ججز کی نگرانی ہورہی ہے پہلے 6 ججز نے شور مچایا پھر جسٹس نے بھی بیان دے دیا، ملک کو آج شدید خطرات لاحق ہیں، آج نہ ہم آزاد ہیں نہ عدلیہ آزاد ہے، صرف چور اور ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں ہمیں عدلیہ کو آذاد کرانا ہے عدلیہ آزاد ہوگی تو ہم بھی آزاد ہونگے۔

پی ٹی آئی سندھ کےصدر کا کہنا تھا کہ ہم ایک جھنڈا لیکر احتجاج کرتے ہیں پوری پولیس ہمارے پیچے لگا دی جاتی ہے، 9 مئی کو ہمارے لوگوں کو بلا جواز گرفتار کیا گیا۔ آخر پولیس کو ڈاکو نظر کیوں نہیں آتے، کیا صحافی جان محمد مہر کے قاتل پکڑے گئے؟ پولیس صرف پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنے میں لگی ہے

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔

فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی،  پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا جبکہ ایشین چیمپٸین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll