Nawaz Sharif Aur Konsi Video Jari Karne Ja Rahe Hain | Faisal Vawda | Arif Hameed Bhatti | GNN
20009 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
دنیا
فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی، امریکہ
امریکا دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور اسے جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے متحرک ہے، امریکی سفیر لنڈا تھامس
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس نےکہا کہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت مشرق وسطی کے تنازعے کے دو ریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نےسیئول میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی ایسی قرارداد نظر نہیں آئی جس میں فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی سفارش کی گئی ہو اور اس میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کی رہنمائی میں مدد ملے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی درخواست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو جوبائیڈن بھی واضح کر چکے ہیں کہ امریکا دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اوراسے جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے متحرک ہے
پاکستان
سابق خاتون اول کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے پر اسٹیٹ کونسل عبدالرحمان نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سب جیل کے لوازمات کیا ہیں آئندہ سماعت پیر کو عدالت کی معاونت کی جائے ۔ بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے ۔
بشری بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے مرکزی درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیری پر بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کر دی تھی۔
علاقائی
پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے بڑا اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں
پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے خصوصی ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سوشل ویلفیئر اور بیت المال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں۔
اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء، معذوری کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء اور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے 2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا، ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سینٹر بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد کے اسکلز ڈیولپمنٹ سینٹرز فعال اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ، اسپیشل افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیر صدارت وفد پاکستان پہنچ گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی ، وزیر اطلاعات
-
پاکستان ایک دن پہلے
بانی چیئرمین کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہو رہی، بیرسٹر گوہر
-
تفریح ایک دن پہلے
معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم کا اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی وزیرداخلہ کا ملک بھر میں اوور بلنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج
-
تجارت 2 دن پہلے
ٹیکس لگانے سے سگریٹ کی کھپت میں کمی آئے گی ، محمد زمان