جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفریح

کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ 'پولس آگئی' میں دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا

لوگ جب بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہیں تو ایسا ہی کہتے ہیں

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مقبول اداکارہ، کنگنا رناوت اپنی متاثر کن اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر خالصتانیوں کی حمایت کرنے والے لوگوں کے بارے میں جو کچھ بھی کہتی ہیں اس کے لیے ایک بار پھر کافی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

 کنگنا نے ان لوگوں کو سیدھی وارننگ دی، جو خالصتانیوں کی خفیہ مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کنگنا رناوت نے دلجیت دوسانجھ پر طنز کیا، گلوکار کو اپنی خفیہ پوسٹ میں ٹیگ کیاتاہم، جس چیز نے تنازعہ پیدا کیا وہ یہ ہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی ایک پوسٹ میں مقبول پنجابی گلوکار، دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا۔

اپنی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں، کنگنا نے اپنی ٹوئٹ کا اسکرین گریب پوسٹ کیا جس میں اس نے سوئگی کی پوسٹ کا حوالہ دیا، دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا اور لکھا، "@diljitdosanjh ji pols aa gayi pols"۔ اداکارہ مبینہ طور پر اپنے کیپشن کے ساتھ 'پولیس آ گئی' جملے کے ارد گرد کھیلتی ہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگ جب بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہیں تو ایسا ہی کہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،شیخ رشید

13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کٹ پٹلی تماشہ لگا ہوا ہے،ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔اپنے ٹویٹر میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔

آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں

شیخ رشید نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ  ملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن

اسٹار لنک پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچائے گی،گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کروا لی۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اسٹار لنک کی سروسز سے ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات میں کمی ہو گی جبکہ دور دراز علاقوں میں غیر فعال موبائل ٹاورز بھی کم خرچ میں فعال ہو سکیں گے۔

گلوبل ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچانا ہے اور اسٹار لنک اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے تعاون کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے بنیادی مراحل طے ہو گئے ہیں اور اب اس پر تیزی سے کام شروع کر دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll