ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان اب کبھی جنگ ہوگی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری مراکز پر امریکی فضائی حملے کو دوسری عالمی جنگ میں جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر کیے گئے ایٹمی حملوں سے تشبیہ دے دی۔ ان کا یہ بیان نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران سامنے آیا، جس پر انسانی حقوق تنظیموں اور عالمی سفارتی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میں ہیروشیما یا ناگاساکی کی مثال دینا نہیں چاہتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ حملہ اسی نوعیت کا تھا، جس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "امریکا نے کھربوں ڈالر خرچ کرکے ایران پر حملے کیے، جن کے اثرات فیصلہ کن اور طویل المدت ہوں گے۔ اگر یہ حملہ نہ ہوتا تو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب بھی جاری رہتی۔"
عالمی ردعمل:
صدر ٹرمپ کی جانب سے "ہیروشیما جیسی بمباری" کی اصطلاح استعمال کیے جانے پر بین الاقوامی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بیان کو "غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کو معمول پر لانے کی کوشش" قرار دیا۔
ایران کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کا دعویٰ
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، اور ان کے بقول:
"مجھے نہیں لگتا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان اب کبھی جنگ ہوگی۔"
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی انٹیلی جنس کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں اور 60 فیصد افزودہ یورینیئم کا ذخیرہ اب بھی ایران کے پاس موجود ہے۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل





