جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفریح

بالی وڈ کنگ خان نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بالی وُڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز شاہ رخ خان آج اپنی 59 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

گزشتہ شب 12 بجتے ہی  انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے ان کے چاہنے والے  بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ "منت" کے باہر جمع ہو گئے، مداحوں  نے رات 12 بجتے ہی سُپر اسٹار کو آتش بازی اور نعرے بازی کے ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی،اس موقع پر کئی مداح کنگ خان کا آئیکونک پوز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے  شاہ رخ خان نے بھی اپنے مداحوں  کو مایوس نہں کیا اور ان کی محبت کا جواب گھر کی بالکونی میں آ کر ہاتھ ہلا کراور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیا۔

واضح رہے کہ تین دہائیاں قبل فلمی  سفرشروع  کرنے والے بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار کا فلمی کیریر اب تک جا ری ہے۔انہوں نے اپنے کیریر میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دیوداس،بادشاہ،کرن ارجن، ہم دل دے چکے صںم،ڈٓان،کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شاہ رخ خان کی رواں برس 2024 میں تین فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہیں۔

’پٹھان‘ سال 2024 کی سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے پر نرگس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی  ۔
رپورٹ کے مطابق تشدد سے اداکارہ نرگس کے رخسار ، ماتھے ، سر اور بازووں پر چوٹیں آئیں ، تشدد سے اداکارہ نرگس کی دائیں آنکھ بھی متاثر ہوئی، اداکارہ کو کند آلے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
اداکارہ نرگس پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، مقدمہ میں اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کا ذمہ دار قراردیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز  اداکارہ نرگس پر ان کے شوہر نے  تشدد کیا تھا، نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر  پولیس کو  اطلاح دی ، تھانہ ڈیفنس سی میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، چیئر  پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ نرگس کی مدد کیلئے فوری طور پر ایک پروٹیکشن آفیسر کو بھیجا ۔ اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

 ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ ماجد بشیر فارم ہاؤس نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتا تھا، ذرائع کے مطابق ماجد بشیر آفتاب اقبال کی سابقہ اہلیہ مریم  کو نرگس کی  سوتن بنا کر اسی  گھر میں لانا چاہتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

ضمانت میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا، بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے،ایف آئی اے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 درخواست میں  موقف اختیارکیا گیا کہ ضمانت منظوری کا فیصلہ غیرقانونی اور ریکارڈ کے برخلاف ہے،اور ضمانت بعد ازگرفتاری کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا، ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔

ایف آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی جس میں  سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا،استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے اس بات کو  مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ  اپنے ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کریمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔

واضح  رہے کہ  اس سے قبل 23 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll