Advertisement
پاکستان

ایران،اسرائیل کشیدگی،غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

ایئرلائنز مغربی پاکستان سےگزر کر مغرب میں افغانستان،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رہی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 15th 2025, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران،اسرائیل کشیدگی،غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے مختلف ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔


ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا،مصر اور دیگر ممالک کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ایئرلائنز مغربی پاکستان سےگزر کر مغرب میں افغانستان،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رہی ہیں۔


خیال ر ہے کہ جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔

Advertisement