Usman Dar Media Talk | Sialkot Jalsa | PTI power show | Imran Khan | GNN | 14 May 2022
7244 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

پاکستان
حکومت کا کم آمدن والوں کیلئے بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ
حکومت نے کم آمدن والوں کیلئے بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں بڑے حکومتی فیصلے سامنے آگئے ہیں۔
اجلاس میں حکومت نے اگست 2023تک مدت مکمل کرنے کا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کے لئے بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکیج بی ایس پی اسکیم کے ذریعے دیا جائے گا، پیکیج سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے جبکہ اس کا اعلان وزیراعظم قوم سے خطاب میں کریں گے۔
اجلاس میں اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سب کو بتا دیں کوئی غیریقینی نہیں مدت مکمل کریں گے، دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے، ڈی چوک کسی کو دھرنا نہیں کرنے دیں گے، عمران چھ دن بعد آئیں مختص جگہ احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دسمبر جنوری تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آئیں گے، ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
پاکستان
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کے مقدمے میں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ایک ہزار روپے کے مچلکوں پر 9 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
پٹیشنر کی جانب سے زینب جنجوعہ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سب لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے؟
اس پر زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا کہ پٹیشنر کے مطابق بدنیتی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا مقصد تضحیک کرنا ہے۔
عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ریاست اور مدعی مقدمہ کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نےکہا کہ پٹیشنر عدالتی پالیسی کے مطابق کیش شورٹی ضمانت جمع کرانے میں آزاد ہے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ہر تاریخ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
دنیا
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا بےنظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بےنظیر بھٹوکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں 32 ہزار شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کوئی بے نظیر بھٹو کا دو چیزوں میں مقابلہ نہیں کرسکتا، ایک یہ کہ وہ کسی اسلامی ملک میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور دوسرا یہ کہ اپنے دور حکومت میں ماں بننے والی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ تقریباً 30 برس بعد بحیثیت وزیراعظم مجھے بھی اپنے دور اقتدار میں ماں بننے کا اعزاز حاصل ہوا، میری بیٹی کی پیدائش 21 جون 2018 کو ہوئی جو بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا بھی دن ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
حریت رہنما یاسین ملک دہلی عدالت پہنچ گئے ، فیصلہ آج سنایا جائے گا
-
پاکستان 2 دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن