جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : اسلام آباد کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو پونے پانچ بجے سنایا جائے گا۔ 

رات سے گرفتار شیخ رشید کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے لیے ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جس پر شیخ رشید اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ 

شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ آصف زرداری انہیں مارنا چاہتاہے۔ میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف  زرداری کیخلاف ثبوت ہیں۔ عمران خان نے جو کہا میں اس کو درست سمجھتاہوں۔ گرفتاری کی بجائے مجھ پر ہتک عزت کا کیس کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون ورکر کا احتجاج

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بہاولپور میں میڈیا گفتگو کے دوران ایک خاتون کارکن نے دھکے لگنے پر شور مچا دیا۔

Published by Muhammad Akram

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے وقت ن لیگ کی ایک خاتون کارکن دھکے دیے جانے پر نالاں نظر آئیں۔

ن لیگی خاتون کارکن نے کہا کہ ’’میں 25 سال سے کارکن ہوں اور یہاں مجھے دھکے دیے گئے۔‘‘

خاتون نے دھکے لگنے پر کافی دیر شور کیا، اور تیز آواز میں شکایت کرتی رہیں، تاہم مریم نواز نے ناراض کارکن کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہوئے انھیں اپنے پاس بلا لیا۔

میڈیا گفتگو میں مریم نواز نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں سیاسی انتقام کے حوالے سے کہا کہ ’’میں انتقام کے حق میں نہیں ہوں، لیکن کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی سزا ملنی چاہیے، خواہ سیاست دان ہو، پارٹی سربراہ ہو، اور سابق وزیر اعظم ہونے پر بھی بچنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔‘‘

مریم نواز نے مزید کہا ’’نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثنا اور مجھ سمیت پوری جماعت گرفتار تھی، انتقام اسے کہتے ہیں کہ جب آپ پاناما کا شور مچاتے ہیں اور پھر اقامہ پر نکال دیتے ہیں۔‘‘

انھوں نے کہا ’’شاہد خاقان، میرا یا شہباز شریف کیس کے پیچھے انتقام سب کو پتا ہے، عمران خان کو توشہ خانہ چوری پر سزا ملے تو اسے انتقام نہیں کہیں گے، ان کو اگر فارن فنڈنگ پر سزا ملے گی تو انتقام نہیں کہیں گے، آپ نے کچھ کیا ہے تو سامنا کرنا پڑے گا ، اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں۔‘‘

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری

حکومت کی طرف سے مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد  ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کی طرف سے مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بعد  ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آج مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 271.35  روپے تک پہنچ گئی ۔ 

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر  ٹریڈ ہوتا رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے  سے زائد کا اضافہ ہوا اور  271 روپے 33 پیسےپر بند ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll