جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفریح

بھارت ہمارے ڈراموں کا اورہم بھارتی فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عدنان صدیقی

پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن کو جاتا ہے

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی:معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دیتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔

 پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)کو جاتا ہے، جہاں سے ہم نے کام سیکھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم قومی چیلنجز، وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان بھی مدعو

تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد:ملکی سیاست میں نیا موڑ، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ، آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی ) بلالی۔
 
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی،کانفرنس  7فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

 اپیکس کمیٹی اجلاس
وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
 
اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔

اعلامیے میں وزیراعظم کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی ہے، ایاز صادق کا پی ٹی آئی رہنماں اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور  اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پشاور ایپکس کمیٹی   اجلاس، پوری قوم یکجا ہوکر دہشتگردی کیخلاف کھڑی ہے، وزیراعظم

پشاور واقعے کے بعد بیجا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت پر شرکاء کا مشکور ہوں،پشاور میں اجلاس بلانے کا مقصد ہی لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرناہے، پوری قوم پشاور دھماکے پر اشک بار ہے۔
دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ،پوری قوم دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے طریقے پر سوچ رہی ہے، قوم سوال کررہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور واقعے کے بعد بیجا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں،کسی پر تنقید نہیں کررہا ،آج ہمیں حق کی بات کہناپڑ ے گی، پوری قوم پشاور دھماکے پر اشک بار ہے ۔
30جنوری کو پشاور دھماکے میں شہادتیں ہوئیں،  پشاور دھماکے کا حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد داخل ہوا۔

دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہربار طعنہ ملتاہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا، ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمزوری کہاں تھی؟ حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کا ر لائے گی۔وفاق ،صوبے ،سیاسی جماعتیں اور سب  مل کردہشت گردوں کامقابلہ کریں۔

2010سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417ارب روپے دیئے ان کا بھی آڈٹ ہونا چاہئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll