جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقص اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے ، اُنہوں نے کہا کہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ مشق کی بے وقعتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020  سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو مخصوص خدشات کا حامل ملک قرار دینے کی سفارشات کو نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کی وقعت اس صورت میں زیادہ ہوتی اگر یہ دوہرے معیار اور جغرافیائی سیاسی تحفظات سے پاک ہوتی اور اس میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے گیمبیا میں حالیہ ختم ہونے والے پندرھویں اسلامی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر مضبوط اور واضح موقف پر او آئی سی کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود افراد اور تنظیموں سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات پر فکر مند ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف بامعنی اور موثر کارروائی کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے سابق صدر عارف علوی کی ملاقات

معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، عارف علوی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق صدر عارف علوی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت عارف علوی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان قربانیاں دینے کو تیار ہیں، میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، سابق وزیراعظم کی اب بھی 80 فیصد تک مقبولیت ہے۔پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی،

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، یہ کہنا کہ 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔  الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں، جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنا پڑے گی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج کو موضوع بحث بنا دیا گیا، کہا گیا 9 مئی میں ملوث فوج کے اندر کے لوگوں کو سزا دی، قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، کہتے ہیں کہ فوج کا الیکشن میں ہاتھ نہیں، آپ نے فوج کو نقصان پہنچایا، فوج پر نقطہ چینی کو دعوت دی، ویڈیو کلپس ہیں کہ مینڈیٹ چھینے میں فوج کے کچھ لوگوں کا ہاتھ ہے، آپ کہتے ہیں معافی مانگی جائے، معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہورہا ہے۔

عمر ایوب  نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں مذمت کرتا ہوں جو گرفتاریاں پنجاب حکومت نے شروع کی ہیں، فاشسٹ حکومت کی پولیس نے کل وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔آئی جی پنجاب شریف خاندان کا ترجمان بنا ہوا ہے، تھوڑی دیر پہلے ریحانہ ڈار کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں سب کو رہا کیا جائے، 9 مئی کو پی ٹی آئی کے 15 سے 16 کارکنان کو شہید کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان صاحب نے تین رٹ پٹیشن سپریم کورٹ کے سامنے دائر کرنے کا حکم دیاہے ایک 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت کے سامنے لائی جائیں دوسری 9 مئی کو سولہ پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کے ذمہ داروں سے جواب طلبی کی جائے اور تیسری نگران وزیراعظم کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر ان کو عدالت بلا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll