دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے، شہباز شریف


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اور مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔
وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ قطر پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو بڑھائے، اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قطری وزیر مملکت نے اپنے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قطر کی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا اور قطر اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 2 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 3 hours ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 2 hours ago

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 6 hours ago

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 3 hours ago

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 24 minutes ago

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 5 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 18 minutes ago

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 7 hours ago

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 7 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 5 hours ago