اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 33 سی ایم ترجیحی ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے اور پوری توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم، ساہیوال سمندری،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کے لئے ایک ہی کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ماحول دوست بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔

لاہور : سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا
- 7 hours ago

سندھ حکومت نے صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا،وزیر اعظم
- 11 hours ago

پاکستان کا جواب افغانستان سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند عناصر کو بے اثر کرنے کے لیے ہے،اسحاق ڈار
- 12 hours ago

شرم الشیخ :غزہ مذاکرات کرنے والے قطری شاہی عملے کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق
- 10 hours ago

سینئر ن لیگی رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے
- 8 hours ago

کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور دب کر جاں بحق
- 6 hours ago
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس
- 12 hours ago

ایران کی پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش
- 12 hours ago

لاہورٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا کیخلاف5 وکٹ پر 313 رنز بنالیے
- 11 hours ago

غزہ امن مذاکرات:مصری صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم کل مصر جائیں گے
- 9 hours ago

شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی ملاقات،ملکی داخلی و سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago