اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے


دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقص اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے ، اُنہوں نے کہا کہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ مشق کی بے وقعتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020 سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو مخصوص خدشات کا حامل ملک قرار دینے کی سفارشات کو نظرانداز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشق کی وقعت اس صورت میں زیادہ ہوتی اگر یہ دوہرے معیار اور جغرافیائی سیاسی تحفظات سے پاک ہوتی اور اس میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
انہوں نے گیمبیا میں حالیہ ختم ہونے والے پندرھویں اسلامی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر مضبوط اور واضح موقف پر او آئی سی کا خیر مقدم کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود افراد اور تنظیموں سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات پر فکر مند ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف بامعنی اور موثر کارروائی کریں۔

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 13 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 14 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 2 گھنٹے قبل

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
- 10 منٹ قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 14 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے
- 28 منٹ قبل

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
- 7 منٹ قبل

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل