معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، عارف علوی


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق صدر عارف علوی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت عارف علوی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور عامر ڈوگر بھی شریک تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان قربانیاں دینے کو تیار ہیں، میں نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، سابق وزیراعظم کی اب بھی 80 فیصد تک مقبولیت ہے۔پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں لیکن پوری پارٹی کرش کی گئی،
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیئے، یہ کہنا کہ 70 فیصد لوگ غلط ہیں چند لوگ صحیح ہیں یہ کہاں کی منطق ہے۔ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اس کے ثبوت موجود ہیں، فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں، جمہوریت کی نئی منطق پیش کی جارہی ہے، 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنا پڑے گی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ فوج کو موضوع بحث بنا دیا گیا، کہا گیا 9 مئی میں ملوث فوج کے اندر کے لوگوں کو سزا دی، قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، کہتے ہیں کہ فوج کا الیکشن میں ہاتھ نہیں، آپ نے فوج کو نقصان پہنچایا، فوج پر نقطہ چینی کو دعوت دی، ویڈیو کلپس ہیں کہ مینڈیٹ چھینے میں فوج کے کچھ لوگوں کا ہاتھ ہے، آپ کہتے ہیں معافی مانگی جائے، معافی وہ مانگیں جن پر ظلم ہورہا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، میں مذمت کرتا ہوں جو گرفتاریاں پنجاب حکومت نے شروع کی ہیں، فاشسٹ حکومت کی پولیس نے کل وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔آئی جی پنجاب شریف خاندان کا ترجمان بنا ہوا ہے، تھوڑی دیر پہلے ریحانہ ڈار کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں سب کو رہا کیا جائے، 9 مئی کو پی ٹی آئی کے 15 سے 16 کارکنان کو شہید کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان صاحب نے تین رٹ پٹیشن سپریم کورٹ کے سامنے دائر کرنے کا حکم دیاہے ایک 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت کے سامنے لائی جائیں دوسری 9 مئی کو سولہ پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کے ذمہ داروں سے جواب طلبی کی جائے اور تیسری نگران وزیراعظم کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر ان کو عدالت بلا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔
سعودی ایئرفورس کا وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو شاندار فضائی سلامی سے خوش آمدید
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- 8 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 4 گھنٹے قبل

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 3 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ضلع خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردہلاک
- 6 گھنٹے قبل