بہترین پچز کیلئے آسٹریلیا سے مٹی اور دیگر سامان منگوا رہے ہیں ، چیئرمین پی سی بی
رمیز راجہ نے کہا کہ کوچز کا کام ہے ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کرانا ، عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجزکا سامنا کیا


لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ میں بہتری کیلئے بہترین پچز کو شرط اول رکھ دیا ، کہا کہ بہترین پچز کیلئے آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسنین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کے شعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،کرکٹ کے فروغ کیلئےسکول ، کلبوں میں بہترین بچز بنائیں گے ، کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلبوں میں بچھائیں ، سکول کرکٹ دو دن ، ہفتے اور اتوار کو پورے پاکستان میں ہو رہی ہے ، کرکٹ کا بھرپور سیزن آرہا ہے ، جو اس سے پہلے کبھی نہیں آیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ کوچز کا کام ہے ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کرانا ، عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجزکا سامنا کیا ، ورلڈ کپ کی آمد اور اس سے قبل غیر ملکی ٹیموں کا آکر چلے جانا بڑے چیلنجز تھے ،مگر میں نے ٹیم کو اعتماد دیا ، ورلڈ کپ سے پہلے کپتان کو اس کی مرضی کی ٹیم دی ، آغاز اچھا ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے ، نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں ۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نئی نسل کو بہترین کوچز فراہم کریں گے ، 100 بچوں کو تربیت دیں گے جن کیلئے ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا جائے گا، تاثر ہے کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو درست نہیں ، ٹیم کو اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہوگا۔

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- a day ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- a day ago

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- a day ago

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- a day ago

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 2 days ago

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 days ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 2 days ago

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- a day ago

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 2 days ago

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 2 days ago

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- a day ago






