جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے ملتوی میچز مئی میں کروانے پرغور

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے باقی ماندہ میچز کروانے کی حکمت عملی بنانا شروع کر دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے ملتوی  میچز مئی میں کروانے پر غور
پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے ملتوی میچز مئی میں کروانے پر غور

تفصیلات کے مطابق پاکستان  کرکٹ بورڈ نے مختلف کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم    پی ایس ایل کے بقیہ میچز مئی میں کروانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے تمام فرانچائزرز سے رائے مانگ لی  ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ملتوی شدہ میچز کے لیے  پہلا ترجیحی مقام پاکستان ہی ہے ، پی ایس ایل 6 کے میچز یو اے ای میں بھی کروانے کی تجویز زیر غور ہے ،  جبکہ متحدہ عرب امارات میں میچز کروانے کا فیصلہ آخری آپشن ہوگی ۔ اس سلسلے میں  پی سی بی اور فارنچائز مالکان کے درمیان جلد ملاقات  متوقع ہے ۔

دوسری جانب ایڈیشن 6 کے ملتوی ہونے کے بعد 50 غیر ملکی کھلاڑی آج سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز  7 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد  پی ایس ایل ملتوی کرنے کا  اعلان کیا تھا  ،  پی سی بی  کا کہنا تھا کہ فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان  کا کہنا تھا کہ بائیو سکیور ببل کا معاملہ اعتماد کا ہے اور جب کھلاڑیوں کا اس پر اعتماد نہ رہے تو کرکٹ کو نقصان پہنچتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کی تفتیش کروائی جائے گی کہ کوتاہی کہاں ہوئی اور یہ تفتیش پی سی بی خود نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ پی سی بی کے چیئرمین سے بات کریں گے اور وہ بورڈ آف گورنرز سے بات کریں گے۔ پی سی بی حکام  کاکہنا ہے  کہ تمام کھلاڑیوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں  نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف

لاہور : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سیریز کا 5 واں اور سیریز کا آخری میچ بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سعودی عرب کے بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا، پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آرہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll