اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے لگائے ہوئے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کی گئی تقریر میں وزیر اعظم عمران خان نے ای سی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مجرموں کو بچایا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔
الیکشن کمیشن نے جمعے کو جاری کئے گئے ا علامیے میں کہا ہے کہ رزلٹ پرتبصرہ اور ناراضگی کو مسترد کرتے ہیں ، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے بیانات پر دکھ ہوا، باقی صوبوں کے رزلٹ قابل قبول ہیں اور حیران کن ہے ایک ہی چھت تلے جوہارگئے وہ نامنظورجوجیت گئے وہ منظور کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی اور آزاد ادارہ ہے۔ جمہوریت اورآزادانہ الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حسن ہے ، پوری قوم نے دیکھا اوریہی آئین کی منشا ء تھی، الیکشن کمیشن کا کام قانون سازی نہیں ہے ۔ اگر آئینی اداروں کی تضحیک کی جاتی رہی توانکی کمزوری کے مترادف ہے، یہ الیکشن کمیشن کی کمزوری نہیں ۔ الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق ہرسیاسی جماعت اورشخص میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے ، اختلاف ہے توشواہد کے ساتھ آ کربات کریں،آپ کی تجاویزسن سکتے ہیں توشکایات کیوں نہیں،ہمیں کام کرنے دیں، ملکی اداروں پرکیچڑ نہ اچھالیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق سینیٹ انتخابات کروانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے انجام دیتا رہے گا۔الیکشن کمیشن کو ہی دیکھنا ہے کہ آئین اور قانون اسے کیا اجازت دیتے ہیں،کسی کی خوشنودی کے لیے آئین اور قانون نظر انداز نہیں کر سکتے اور نہ ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگر کسی کو الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر اعتراض ہے تو آئینی راستہ اختیار کرے، ہمیں آزادانہ کام کرنے دیں، ہم دباو میں آئے نہ آئیں گے،جب بھی کسی وفد نے ملنا چاہا ہم اس سے ملے تجاویز کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات 2021 میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدوارحفیظ شیخ کو شکست دی تھی ۔ حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل




