جی این این سوشل

پاکستان

پاک فضائیہ کا طیارہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ گوادر بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر پسنی ایئر پورٹ پہنچ گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فضائیہ کا طیارہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن سر انجام دے رہی ہے، طیارہ  39,860 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان لے کر روانہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ امدادی سامان میں خوراک، ٹینٹ اور ادویات شامل ہیں، حالیہ سیلاب نے گوادر کے نشیبی علاقوں میں بہت تباہی مچائی ہے۔ 
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران عوام کی امداد کے لیے اپنا  کردار بھرپور ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر گوادر میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکی، حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال برقرار ہے، شہر کے اکثر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ روڈ اور راستے ابھی تک تالاب بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی اور وسطی علاقوں میں کئی مکانات ابھی تک زیر آب ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان آرمی پاکستان کوسٹ گارڈز نیوی انتظامیہ بلدیہ جی ڈی اے کی جانب سے شہر سے ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

بارش متاثرین کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے امداد نہ پہنچ سکی، بارش متاثرین اپنے رشتہ داروں دوستوں کے پاس پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر پر کالے بادل آج دوبارہ چھا گئے ہیں جبکہ آج بھی بارش کا امکان ہے۔

دنیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل  ہیلی کاپٹر  حادثے کا شکار

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان میں حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے آذربائیجان کے مشرقی صوبے میں رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سخت موسمی حالات اور دھند کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رورٹس کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ امدادی تنظیموں اور رضاکار جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں خراب موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جس طیارے کو حادثہ پیش آیا اس میں ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان اور کچھ مقامی اہم عہدیداران بھی سوار تھے۔

صدر کا قافلہ تین ہیلی کاپٹرز پر مشتمل تھا اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، ابراہیم رئیسی اسی میں سوار تھے جبکہ بقیہ دو ہیلی کاپٹرز باحفاظت لینڈ کر چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

شہباز شریف کا کرغزستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج اتوار کی شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ امنگازیف المازسے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود کو بند کرکے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی فوج کے ایک میجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

مقبوضہ کشمیر میں جموں کی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کے ایک میجر نے اپنا کمرہ اندر سے بند کر کے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میجر مبارک سنگھ پڈا نے جموں کے علاقے میں قائم فوجی بیس کے اپنے کمرے میں خود کو بند کرکے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔

اہل خانہ کے بقول میجر مبارک سنگھ پڈا کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اُن کے کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا اور نہ ہی انھیں کوئی ذہنی مسائل تھے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

تاہم ماضی میں ایسی کسی انکوائری کی کوئی رپورٹ کبھی منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔

میجرمبارک سنگھ پڈا کا تعلق جالندھر سے تھا۔ ان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔ 2007 سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایسے واقعات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll