جی این این سوشل

پاکستان

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم

اسلام آباد: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی قیادت پر بے بنیاد الزام تراشی پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی نظم و احتساب نے پارٹی رکنیت ختم کردی۔

احمد جواد کو 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز دیے گئے تھے، انہوں نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی۔

قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب پر بنیادی رکنیت کے خاتمے کا متفقہ فیصلہ سنایا گیا۔

احمد جواد نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد درباریوں کے گھیرے میں آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بہت سے جوکر موجود ہیں، جوکر پتہ نہیں کہاں کہاں سے اٹھا کر مسلط کیے گئے، ان جوکروں کا پی ٹی آئی کے نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے تحریک انصاف کے ساتھ تھا اور اپنی تنخواہ سے پارٹی اخراجات کرتا تھا، میں نے ایک نظریے کے تحت پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا، وہ نظریہ اب نہیں رہا۔

پاکستان

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر کا مشترکہ اعلامیہ جاری

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر  کا  مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں نے 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور اسرائیلی مظالم پرموقف واضح کیا گیا۔

دونوں ممالک نے آزاد تجارت کے معاہدے کو جلد تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔جیلوں میں قید دونوں ممالک کے شہریوں کی رہائی کا بھی فیصلہ ہوا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمسائیہ ممالک افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے افغان مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، دونوں ممالک نے تمام افغان باشندوں کو ملکی معاملات میں شریک کرنے کا مشورہ دیا۔

پاکستان اور ایران نے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران نے دمشق میں ایرانی قونصلر سکیشن پر حملے کی مذمت کی، دونوں ممالک نے باہمی سرحد کو پاک ایران دوستی، امن کی سرحد کے طور پر تسلیم کیا، پاکستان اور ایران نے مستقل بنیادوں پر سیاسی، سکیورٹی حکام کے تعاون پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کا مقصد دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ مہمان صدر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔ انھوں نے پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی ملک کی ترقی ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کیساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی ملک کی ترقی ہے، بعذ اوقات ترقی کےلئے ایسے فیصلے کرنا پڑے گے جو شاید پسند نہ ہوں۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کےلئے غیر ملکی وفد آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آج میں کراچی حاضر ہوا ہوں، پچھلے کچھ ماہ سے یہاں آنے کا پروگرام بنتا رہا اور تبدیل ہوتا رہا، شاہ صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا گرم جوشی سے استقبال کیا۔  

وزیراعظم نے کہا کہ  8 فروری کے الیکشن میں وفاق میں منقسم مینڈیٹ ملا ہے، پیپلزپارٹی کو اللہ نے سندھ میں اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کو خدمت کا موقع دیا، ہمیں مل کرپہلے سے زیادہ تعاون اور تعلق کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ بھائیوں والا تعلق بن گیا ہے، سندھ، پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، دوسرے صوبوں کی ترقی بھی ملک و عوام کی ترقی ہے، ہمیں ایسے فیصلے کرنے پڑیں گے جو اپنے لیے شاید پسند نہ ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایرانی صدر تشریف لائے، آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ایسے اور بھی وفد آئیں گے، سرمایہ کاری کیلئے بھی وفد پاکستان کا رخ کریں گے، ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے تو خوشحالی و ترقی کی گاڑی آگے بڑھے گی ،  ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے اوراس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لیڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20میچ کل لاہورمیں ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 
پاکستانی ٹیم کل مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ،سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔
 نیوزی لینڈ ٹیم کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ آخری دو میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی یہ سیریز 5 میچوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔ پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں کی کھلیں جا سکی تھیں۔
اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچوں کی سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll