Advertisement
ٹیکنالوجی

 ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی،شزا فاطمہ

پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ اور انہیں درست سمت اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں،وزیر آئی ٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 10th 2026, 6:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی،شزا فاطمہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ اے آئی کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔ جس کے تحت 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران اے آئی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک ہزار اسکالرشپس اور ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیںان کا کہنا تھا کہ حکومت اے آئی کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے،جس کے تحت 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔ تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

تقریب سے خطاب میں شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ اور انہیں درست سمت اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں سائبر ونگ نے اہم کردار ادا کیا۔ اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف عظیم فتح حاصل ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای اسپورٹس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ہے۔ اور چیمپئن شپ کے جیتنے والے کھلاڑی کو 45 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ جبکہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 8 گھنٹے قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 14 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 12 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 13 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
Advertisement