اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 8ہزار 183نئے کیسز سامنے آئے جو وبا کے آغاز سے اب تک یومیہ کیسز کی دوسری بلندترین تعداد ہے۔


گزشتہ سال 13 جون کو ایک دن میں 6 ہزار 825 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔
پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29ہزار 192 ہوگئی ہے۔ ملک میں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد 98 ہزار221 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 02 ہزار070 ہو چکی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں کیسز اور اموات کی صورتحال درج ذیل ہے:
سندھ
صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ35 ہزار965 ہوگئی ہے جبکہ7 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد4لاکھ71ہزار925 تک پہنچ گئی ، صوبے میں اب تک 25ہزار 197 افرا د انتقال کرچکے ہیں ۔
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد1لاکھ89ہزار300 ہوگئی جبکہ 5ہزار 989 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا کے 34 ہزار187 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 367 اموات رپورٹ ہوئیں ۔
اسلام آباد
اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ23ہزار648ہوگئی ، وفاقی دارالحکومت میں اموات کی مجموعی تعداد 979 تک جاپہنچی ہے ۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد36 ہزار 465 ہے جبکہ 752 افراد موذی وبا سے انتقال کرچکے ہیں ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 580 ہوگئی جبکہ 188 مریض وبا سے چل بسے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 11.92فیصد رہی ، جبکہ 1353مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 68 ہزار624 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں1786افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک 12 لاکھ74ہزار657مریض کورونا سےشفایاب ہوچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 hours ago

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 21 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- a day ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 20 hours ago

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 days ago
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 days ago

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 20 hours ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 days ago

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- a day ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 days ago


