Advertisement

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا

یہ واقعہ بھارت میں تعلیم کے شعبے میں مذہب اور سیاست کے بڑھتے اثر و رسوخ پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اور طلبہ کی تعلیم کے حق پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 15th 2026, 4:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا

سری نگر: بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی تعلیمی قابلیت کو ان کا “جرم” قرار دیتے ہوئے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل انسٹیٹیوٹ بند کر دیا گیا ہے۔ 

میڈیکل کالج کی بندش کی وجہ دائیں بازو کے ہندو گروپس کا مسلمانوں کے داخلے پر احتجاج بتایا گیا ہے، جسے الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند گروپس اور بی جے پی کے رہنماؤں نے مسلمان طلبہ کے داخلے کو “نامناسب” قرار دیا اور احتجاج کیا کہ ہندو عطیات سے چلنے والے ادارے میں مسلمانوں کو داخلہ نہیں ملنا چاہیے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن نے کالج کی منظوری انفراسٹرکچر کی کمی کا جواز دے کر واپس لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) جو طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ امور کا وفاقی ریگولیٹری ادارہ ہے نے 6 جنوری کو شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (ایس ایم وی ڈی ایم آئی) کی منظوری واپس لے لی۔

یہ ادارہ ضلع ریاسی میں واقع ہے جو ہمالیہ کے پیر پنجال پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے، جو جموں کے میدانی علاقوں کو وادی کشمیر سے جدا کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومبر میں ایم بی بی ایس کے پانچ سالہ پروگرام میں داخلہ لینے والے 50 طلبہ میں سے 42 مسلمان تھے، جن کی اکثریت کا تعلق کشمیر سے تھا جبکہ سات ہندو اور ایک سکھ طالب علم شامل تھا۔ مسلم طلبہ کی نمایاں اکثریت پر دائیں بازو کی ہندو تنظیموں نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد کالج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ واقعہ بھارت میں تعلیم کے شعبے میں مذہب اور سیاست کے بڑھتے اثر و رسوخ پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اور طلبہ کی تعلیم کے حق پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے حلقوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتیازی اور مذہبی بنیادوں پر کیا گیا اقدام قرار دیا ہے۔ واقعے نے ایک بار پھر بھارتی زیرانتظام کشمیر میں مسلمانوں کو درپیش تعلیمی اور سماجی مشکلات کو اجاگر کر دیا ہے۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 31 minutes ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
Advertisement