Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

اس مرکز کی خدمات سے یہاں آنے والے پاکستانی بھائی بہن اور نوجوان نہ صرف فائدہ اٹھائیں گے بلکہ سٹاف کی محنت اور مسکراتے ہوئے چہروں کو بھی دل سے سراہیں گے،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 15th 2026, 3:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم لوگوں کی سہولت کے لئے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ مرکز عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک شاندار اقدام ہے اور یہاں کے اسٹاف کی خوش اخلاقی، احترام اور خدمت کی اعلیٰ خصوصیات شہریوں کے لیے ایک مثبت تجربہ ثابت ہوں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس مرکز کے قیام میں تعاون فراہم کرنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے اپنے دورہ باکو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آذربائیجان کی حکومت کی اپنی عوام کیلئے پیش کردہ خدمات سے بے حد متاثر ہیں۔

وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایف پی آر اور دیگر متعلقہ ادارے اس مرکز میں خدمات فراہم کریں گے، جس سے عوام کے لیے سہولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، انہوں نے سٹاف ممبرز کی تربیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹرز ٹرینرز کی زیر نگرانی یہ ٹیم نہ صرف وطن میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تربیت حاصل کر چکی ہے، اور ان کی خوش اخلاقی اور احترام عوام کی خدمت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز کی خدمات سے یہاں آنے والے پاکستانی بھائی بہن اور نوجوان نہ صرف فائدہ اٹھائیں گے بلکہ سٹاف کی محنت اور مسکراتے ہوئے چہروں کو بھی دل سے سراہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں نادرا، دفتر خارجہ، پولیس اور دیگر ادارے کام کریں گے اور عوام کو خدمات فراہم کریں گے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت مرکز کے دائرہ کار کو مظفرآباد اور گلگت بلتستان تک توسیع دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہاں کی مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں گزارش کرتا ہوں کہ آپ کی بہترین کارکردگی اور خوش اخلاقی سے یہاں آنے والے صارفین متاثر ہوں اور مزید لوگ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے آئیں، تاکہ یہ ادارہ جس مقصد کے لیے بنایا گیا اور جس سرمایہ سے قائم ہوا، وہ بھرپور طریقے سے عوام تک پہنچ سکے۔ آپ کی خدمت، مسکراہٹ اور الرٹس نہ صرف دین میں بلکہ دنیا میں بھی آپ کے لیے اجر کا باعث بنیں گی۔ 

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 31 منٹ قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 14 منٹ قبل
Advertisement