اِن علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،ترجمان


راولپنڈی : خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں13 خوارجی جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ کی گئی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی کی گئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا۔
اِسی طرح سیکیورٹی فورسز کی ضلع کرم میں ایک اور کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے، شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اِن علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 4 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل


